Awaz Pakistan
سابقہ ممبر ویلج کونسل اربوڑہ
ملک رب نواز آج کھلی کچہری میں انتظامیہ کو مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں
10/20/2026
📚 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس — تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات
ڈپٹی کمشنر تورغر، ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع تورغر کے تعلیمی نظام کی مجموعی صورتحال، سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ وقار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل محمود غزنوی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمس الرحمٰن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، ایکسین پبلک ہیلتھ حسیب خان سمیت ضلع کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ماہانہ کارکردگی، عملے کی حاضری، طلبہ و طالبات کے داخلوں، انرولمنٹ میں اضافے، تدریسی سرگرمیوں، تعلیمی نتائج، سکولوں میں دستیاب سہولیات اور غیر حاضر عملے کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر عمران نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے، تدریسی عمل کو مؤثر بنانے، بچوں کے داخلوں میں اضافے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی، ماہانہ رپورٹس کی تیاری اور ذمہ داران کی کارکردگی کا مؤثر جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ تورغر معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور ضلع کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Oghi Mansehra
Atlanta, GA
21400
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Awaz Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.