Muhammad Bilal Khan MBK
20/07/2025
ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا مگر وہ کھانے کی نہیں غیرت دکھانے کی دعوت تھی دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے وہاں 19غیرت مند بلوچ مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے
شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے صرف گولی مارنے کی اجازت ہے جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک, اس کی خاموشی میں وہ شور تھا جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں
پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔
پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں
صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔
اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا
اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی
ایک اور بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں
💔💔
زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں
مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں
ایک سمینٹ کی بوری سے 500بگوان بنانے والے ہم سے مقابلہ کرینگے۔ *پاکستان نے آپریشن کا نام آپریشن "بُنْيَانٌ مَرْصُوص" رکھا ہے،* جس کا مطلب *سیسہ پلائی دیوار* ہے. یہ قرآن پاک کی سورۃ الصف (آیت 4) سے ماخوذ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:*اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ**بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔*الحَمْدُ ِلله اب تک بھارت کے تین اٸیر بیسس کو پاکستان نے تباہ کردیا۔پٹھان کوٹ اٸیر بیس ادھم پور اٸیر بیس براہموس اسٹوریج ساٹٹ تباہ *نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ**میرے اللّہ میرے ملک اور ملک کے محافظوں کی اور اس میں رہنے والوں کی حفاظت فرما. اور ہماری فوج کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرما. آمین یا رب العالمین. *پاکستان زندہ باد* *پاک فوج پائندہ باد*❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mansehra