Government Employees Help Center
السلام علیکم : پاکستان کے اصل ہیروز کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت!
Let's Stand with the Real Heroes of Pakistan
ریسکیو 1122 کے ہیروز کے ساتھ تاریخی ناانصافی!
محترمہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ
، صوبائی وزیر پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 خواجہ سلمان رفیق
چیف سیکرٹری پنجاب
ڈی جی صوبائی محتصب پنجاب
محترم سیکریٹری ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب
فاؤنڈر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جناب پرویز الہی صاحب
آپ سے گزارش ہے کہ رئٹائرمنٹ اور مستقل Criteria پر نظر ثانی کریں سر، 50 سال کی عمر پر ریٹائرمنٹ اور دس دس سال کنٹریکٹ پر رکھنا زیادتی ہے.
پی ٹی ائی کے دور حکومت میں جب پرویز الہی صاحب سپیکر پنجاب اسمبلی تھے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب نے خود تو اپنی سابقہ 15 سال کی کنٹریکٹ سروس کو مستقلی میں شامل کروا لیا اور اپنی جاب کو BPS.21 میں مستقل کروا لیا ۔
حالانکہ گورنمنٹ اف پنجاب کی پالیسی کے مطابق بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر کی تمام تقرریاں تب ہی مستقل ہوں گی جب وہ PPSC کے تھرو امتحان پاس کر کے ائیں گے محکمہ تعلیم کے AEO'S/ SSE'S BPS-16 NTS کے تھرو سلیکٹ ہوئے تھے ان کو 10 سال سروس گزرنے کے بعد بھی اس وجہ سے مستقل نہیں کیا گیا کہ گورنمنٹ اف پنجاب کی پالیسی کے مطابق PPSC کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے
اگر اس پالیسی کو مد نظر رکھا جائے تو ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تقرری اور مستقلی PPSC کے تھرو نہیں ہوئی
ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب نے اپنے لیے الگ اور ریسکیو 1122 کہ باقی سٹاف کے لیے الگ کی پالیسی بنا لی
20 سے 30 سال عمر میں جوان بھرتی کر کے 10 سے 12 سال کنٹریکٹ میں رکھنے کے بعد 40 سال کی عمر میں مستقل کر کے 50 عمر پے ریٹائرمنٹ جس پر مستقل سروس 10 سال بنتی ہے اس سروس پھر تو پینشن بھی نہیں بن سکتی ۔
کم از کم اگر 50 سال پہ ریٹائرمنٹ دینی بھی ہے تو جس دن سے ریسکیور بھرتی ہوتا ہے اس کی بھی کنٹریکٹ کی سروس ڈی جی صاحب کی اپنی کنٹریکٹ کی سروس کی طرح مستقلی کے ٹائم پر بھرتی ڈیٹ سے شمار کی جائے تاکہ پراپر پینشن تو بن سکے
سر جس ریسکیور نے اپنی جوانی کے 19 ،20 سال اس ڈیپارٹمنٹ کو دیے ہیں اب اس عمر میں اس کو،ڈیپارٹمنٹ کے سہارے کی ضرورت ہے ،کیونکہ 50 سال کے بعد نہ تو وہ اور جاب کر سکتا ہے اور نہ ہی کاروبار کر سکتا ہے کیونکہ کاروبار کیلئے بھی مال ورقم کی ضرورت ہوتی ہے
پولیس کل کانسٹیبل BPS 7 میں جب ریٹاءیرڈ ہوتا ھے تو اسکو بہھی 25 لاکھ اور منتھلی پینشن 30 سے 35 ہزار تک ملتی ہے۔
ایک ریسکیور BPS 12 13 نے اپنی زندگی کا ادھا حصہ ادارے کو دیا ریٹائرمنٹ کے بعد اس کو 9 لاکھ روپیہ ملے گا اور 10 ہزار روپیہ پینشن کی جگہ وزیفہ ملے گا۔
جو ریسکیور ریگولر منتھلی تنخواہ لے رہا ہو اور اسے اچانک ریٹاءرڈ کر دیا جاءے تو 10 ہزال وزیفہ میں اتنی مہنگائ میں اسکا کیسے گزارا ہوگا۔
اور مستقلی کے لیے جو پالیسی بنائی گئی ہے کہ A گریڈ ACR ہونا لازمی ہے اگر یہ سٹیشن پہ 100 150 جوان ہیں تو اس طرح ہر جوان کی A گریڈ ACR تو نہیں جا سکتی کام تو سارے برابر کر رہے ہوتے ہیں ہر سٹیشن پر کچھ جوان جو صرف افیسر اور سینیئرز کی خوش امد اور چاپلوسی میں لگے رہتے ہیں اور اپنی فیلڈ میں ڈیوٹی بھی نہیں کرتے ان کی Aگریڈ میں اکر جاتی ہے
جن کی اے سی ار A گریڈ میں بھیجی جاتی ہے ان کو اے سی ار کے ساتھ ساتھ ایک مہینے کی بیسک تنخواہ بھی انعام کے طور پر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے A گریڈ ACR صرف انہی ملازمین کی بھیجی جاتی ہے جو افیسرز کے ساتھ اٹیچ یا کلوز ہوتے ہیں
جو جوان دن رات فیلڈ میں ڈیوٹی کرتے ہیں اور افیسرز اور سینیئرز کی چاپلوسی یا خوش امد نہیں کرتے بے شک وہ اپنی ڈیوٹی 100% پوری کرتے ہیں ان کی ACR یا B گریڈ یا C گریڈ میں بھیجی جاتی ہے۔ جس وجہ سے ان کی سروس مستقل نہیں ہو پاتی اور 10' '10 '15 '15 سال سے وہ کنٹریکٹ کی سروس کر رہے ہیں کافی سارے جوان اسی کنٹریکٹ کی سروس میں وفات پا گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فیملی پینشن بھی نہیں بن سکی
تو سر گزارش ہے ان کو بے سہارا نہ چھوڑیں ان کے ساتھ شفقت والا معاملہ کریں
ان کی ریٹائرمنٹ 60 سال پر کریں یا ان کی ایڈجسمنٹ کسی اور محکمہ میں کروائیں تاکہ یہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں
محترم یہ سب لوگ جو 50 سال کے ہو گئے ہیں یا عنقریب ہونے والے ہیں سب کی ترستی ہوئی نظریں آپ کےاحساسانہ و ہمدردانہ فیصلے کی منتظر ہیں
سر، امید ہے آپ ان کیلئے امید کی کرن ثابت ہونگے انشاءاللہ
سر کاش ریٹائر ہونے والے کسی ایک BPS 12 13, LFR کو کبھی بلا کر اس کے حالات کا پوچھ لیں تو ساری حقیقت کھل کر آپ کے سامنے آ جائے گی کہ کس طرح وہ زندگی کے دن پورے کر رہا ہے اور اس کی فیملی کس کرب سے گزر رہی ہے
سر پلیز پلیز اس پر نظر ثانی کرہں ریسکیور بہت مایوس ہو چکے ہیں
پورا ڈیپارٹمنٹ ڈی مورلائز ہو گیا ہے کہ پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگا
یہ جو پالیسی چل رہی ہے اس کو دیکھ کر اپنے مستقبل کو اور پینشن کو دیکھ کر ڈیپارٹمنٹ کے پڑھے لکھے جوان چھوڑ کر اور اداروں میں چلے جائیں گے۔
06/07/2026
06/07/2026
🚨 FSC Pre-Medical Admissions Open
Study with Allama Iqbal Open University
⏳ Deadline: 10 August
📞 WhatsApp for details:
Don’t miss your chance to join medical field 🎓
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Mandi Bahauddin
50400