Lodhran Today
لودھراں: میراں پور جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری
لودھراں: میراں پور جنگل، جلہ آرائیں کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر جنگل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جنگل میں دو مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی پائی گئی جس پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
محرم الحرام کی آمد پیش نظر ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کا ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف دربار رفیق شاہ اور آدم واہن جلوس کے روٹس کا وزٹ۔
لودھراں: ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات، جلوسوں کے روٹس اور مجوزہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان پولیس
لودھراں: ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں,امام بارگاہوں کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان پولیس
لودھراں: ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی لائسنس داران اور منتظمین سے بھی ملاقات ، سکیورٹی انتظامات کے بارے استفسار کیا۔ترجمان پولیس
لودھراں: تمام جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق
لودھراں: امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیلئے قانون میں کوئی رعایت نہیں۔ڈی پی او
لودھراں: علمائے کرام، ذاکرین اور منتظمین سے مسلسل رابطہ اور اعتماد سازی کا عمل جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او
لودھراں: محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lodhran