Municipal Committee Lodhran

Municipal Committee Lodhran

Share

Photos from Municipal Committee Lodhran's post 15/08/2024

میونسپل چیف لودھراں محترمہ انعم معصوم ،ایکسین محسن علی اور انچارج سینیٹیشن اختر علی ڈوگر رات گئے قبرستان سی آئ اے سٹاف میں پڑے کوڑے کے ڈھیر صاف کرانے کیلئے شہر خموشاں میں موجود ،ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر بھی کام کی نگرانی اور چیکنگ کیلئے پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر شہر کے تمام قبرستانوں سے کوڑے کے ڈھیر اٹھا کر وہاں شجرکاری کی جارہی ہے میونسپل چیف محترمہ انعم معصوم کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سب سے پہلے لودھراں شہر کے قدیمی اور بڑے قبرستان سی آئ اے سٹاف کو کوڑے کرکٹ اور کڑی بوٹیوں سے نجات دلوا کر یہاں پختہ راستے کی تعمیر ،سایہ دار درختوں کی تعداد میں اضافہ اور رات کے اندھیرے میں مردوں کی تدفین کیلئے مناسب اور دیرپا لائٹس کا انتظام کیا جارہا ہے اسی طرح دیگر قبرستانوں کو بھی گندگی سے پاک کیا جائے گا انہوں نے قبرستانوں کے قرب وجوار میں رہنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ شہر خموشاں کو اپنی کاہلی اور بےحسی کی نظر نہ کریں ۔کوڑا کرکٹ کیلئے مقرر کردہ مقامات پر کوڑا پھینکا جائے قبرستانوں میں ہم سب کے پیارے مدفون ہیں ان کیلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ صفائ ستھرائی کا نیک فریضہ ہم سب نے مل کر ادا کرنا ہے ۔
انچارج سینٹیشن اختر علی ڈوگر کے مطابق میونسپل کمیٹی لودھراں میں دستیاب تمام ہیوی مشینری اور آلات سے قبرستان کی صفائی مکمل کرکے اسے خوبصورت اور صاف ستھرا روپ دیں گے ۔شہریوں نے شکایات پر فوری نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر سمیت میونسپل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Photos from Municipal Committee Lodhran's post 07/07/2024

ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں سردار اختر ڈوگر نے کہا کہ بہت جلد پورے شہر کی صفائی ستھرائی ہوتی ہوئی سب کو نظر ایے گی محدود وسائل کے باوجود محنت کے بارش کا پانی نکلانے کیلئے کوششیں تیز کی ہوئی ہیں سردار اختر ڈوگر کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر اے ڈی سی جی شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ڈسپوزل کو بلا رکاوٹ چلانے کے لیے جنریٹر لگانے کی ہدایت کی تاکہ نکاسی آب بلا رکاوٹ تیزی سے ہوسکے

01/07/2023

اطلاع برائے عوام الناس
لودھراں شہر کی عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آ ج مورخہ 2023-07-01کو قربانی کے جانوروں کی آ لائشیں کے اٹھانے کا وقت دوپہر 3بجے تک ہے۔
اس کے بعد الائیش کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں

1-ارم شہزادی صاحبہ (چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی لودھراں)
03075856673

2-کنول شہزاد (انچارج سینیٹیشن میونسپل کمیٹی لودھراں)
03027777089

3-دفتر میونسپل کمیٹی نمبر
0608922055

Photos from Municipal Committee Lodhran's post 08/02/2023

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لودھراں میڈم ارم شہزادی کے حکم پر میونسپل کمیٹی لودھراں کا عملہ میونسپل کمیٹی لودھراں کے فیسبک پیج پر موصول ہونے والی شکایات کے اذالہ کے لیے وارڈ نمبر 5 اور 18 کی صفائی کرتے ہوئے

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lodhran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Office Of Municipal Committee
Lodhran

Opening Hours

09:00 - 17:00