Ddpr Lodhran Ddpr

Ddpr Lodhran Ddpr

Share

Photos from Ddpr Lodhran Ddpr's post 22/08/2022

ڈپٹی کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ نے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جواد حسن بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فوارہ چوک، ریلوے روڈ، جلالپور موڑ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے ایم سی کے ڈسپوزل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ایم سی افسران اور سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ شہر میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے نظام کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔

22/06/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ22جون 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اُن کے دفتر کے ویڈیو لنک روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی ، عام صارف کو سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی ، اشیاء خوردونوش اور سبزیوں و پھلوں کی قیتموں کے تعین سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد 1950روپے فی بوری فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی کسی قسم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کسانوں اور کاشتکاروں کو بلاتفریق کھاد فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کی شاپ سے ریونیو اور زراعت کا سپروائزری عملہ ہٹا دیا گیا ہے لیکن انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کسی بھی بےقاعدگی کے تدارک کے لیے ان کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھی، سبزیوں ، پولٹری سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال اور موثر انداز میں کام کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد ظفر ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرظہیر میئو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نعیم چغتائی ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم عبدالرؤف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو عوامی سہولت کے پیش نظر سبزی منڈی لودھراں سے فوراً کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایت کی۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lodhran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Near Children Park
Lodhran

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 16:00