Akhbar e Layyah

Akhbar e Layyah

Share

17/04/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے غریب اور متوسط طبقے کو اپنے گھر کا مالک بنانے کا جو وعدہ کیا تھا، اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ قصور کی شہناز بی بی اور ان کا خاندان جو دو دہائیوں سے ایک چھت کے لیے پریشان تھا، آج اپنا گھر تعمیر کرنے کی خوشی منا رہا ہے۔ 'اپنی چھت اپنا گھر' اسکیم کے تحت شفاف طریقے سے فنڈز کی فراہمی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر مستحق فرد کو اس کا حق اس کی دہلیز پر ملے اور کوئی بھی پاکستانی چھت جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رہے۔

09/04/2026

پیکٹا کی جانب سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ضلع لیہ کے پرائیویٹ سکولوں کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ مجموعی طور پر نتائج 88 فیصد سے زائد رہے، جو تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کے صدر مہر محمد شفیق تھند نے اس موقع پر طلباء، والدین، اساتذہ، سکول سربراہان اور پرنسپلز کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے پاکستان میں نونہالانِ قوم کی بہترین تربیت اور روشن مستقبل کی آبیاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولوں نے والدین کا اعتماد حاصل کیا ہے اور یہی اعتماد ان اداروں کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر فخر ہے اور امید ہے کہ یہ ادارے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ تعلیمی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

Photos from Akhbar e Layyah's post 05/04/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول چک 149 ٹی ڈی اے علی والا میں رزلٹ ڈے کی تقریب نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ پریپ کلاس سے لے کر پنجم تک کے ننھے منے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی مہر محمد کامران تھند (جنرل سیکرٹری، ضلعی انجمنِ صحافیان لیہ) نے بچوں میں ٹرافیاں، شیلڈز تقسیم کیں اور انہیں میڈلز پہنائے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کا روشن ستارہ بنیں گے۔

تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس پیش کی اور پاک فوج کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ “شکریہ پاکستان” اور “اساتذہ کو میرا سلام” جیسے موضوعات پر پیش کیے گئے ٹیبلوز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے اور خوب داد سمیٹی۔

واضح رہے کہ سرکاری سکولوں کو پیف (Punjab Education Foundation) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کے بعد تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور معیارِ تعلیم میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

31/03/2026

اندھیروں میں جو روشنی کا چراغ بن کر جلی
وہ مریم ہے، جو ہر مشکل میں قوم کے ساتھ چلی

29/03/2026

CM Punjab Maryam Nawaz Sharif

Want your business to be the top-listed Media Company in Leiah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


B Block, Commercial Center , Housing Colony 2 Layyah
Leiah
31200