Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program
اکاؤنٹ بھی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں بنےگا اور سم بھی نظیر انکم سپورٹ پروگرام
افس سے ملےگی
13/11/2025
ایک کروڑ بینیفیشری کے والٹ اکاؤنٹ ان کے شناختی کارڈ نمبر پر کھول دیئے گئے ہیں ۔ اب صرف ان اکاؤنٹ کو موبائل نمبر کے ساتھ لنک کرنا باقی ہے ۔ جب بینیفیشری پیمنٹ وصول کرے گی ۔ تو اس سم پر OTP موصول ہوگا ۔ OTP ۔ بتانے پر پیمنٹ موصول ہوگی
پنجاب کے 13 منتخب اضلاع کی حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وار ادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات
آغوش پروگرام میں مندرجہ ذیل اضلاع شامل ہیں:
ڈی جی خان ڈویژن
ڈی جی خان، تونسہ ، راجن پور ، لیہ ، مظفر گڑھ ، کوٹ ادو
بہاولپور ڈویژن
بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر
سرگودھا ڈویژن
بھکر، میانوالی، خوشاب
ملتان ڈویژن
لودھراں
ضروری ہدایات
ہ ہر بار معائنے پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آئیں۔
ه دوران رجسٹریشن اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں، ورنہ آپ کیش ایجنٹ سے رقم حاصل نہیں کر سکتی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک خواتین تمام سرکاری ہسپتالوں (BHU, RHC, THQ, DHQ) سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔
ه دیگر خواتین صرف بنیادی و دیہی مراکز صحت (BHUs & RHCS) پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔
آغوش کے تحت 38,000 روپے تک کی مکمل رقم حاصل کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت سے منسلک تمام معائنوں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔
رجسٹریشن سے مشروط 2000 روپے کی رقم دوران حمل کسی بھی مرحلے پر رجسٹریشن کروانے پر ایک بار ادا کی جائے گی۔
ہیلتھ اسٹاف یا کیش آؤٹ ایجنٹ کے کسی بھی رقم کے مطالبے کی صورت میں 1221 پر رابطہ کریں۔
آغوش پرو گرام سے منسلک خواتین طبی معائنے کے بعد قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بغیر کسی کٹوتی کے رقم حاصل کر سکتی ہیں۔
`
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Leiah
31200