Government Graduate College Layyah
05/06/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کے طلباء داؤد امجد ، محمد حسن علی اور محمد طلحہ نے انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سنگل اور ڈبل مقابلوں میں ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین (پرنسپل) ادارہ بھی موجود تھے۔
26/05/2026
تمام طلباء و طالبات ، والدین ، کالج سٹاف اور دیگر احباب کو عید کی خوشیاں مبارک
پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین
(پرنسپل)
گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ
10/05/2026
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ*
*والدین اساتذہ میٹنگ (PTM) – انٹرمیڈیٹ کلاسز*
محترم والدین اور عزیز طلبہ،
السلام علیکم!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ-I اور پارٹ-II کے تمام طلبہ کی *والدین اساتذہ میٹنگ* 11 مئی 2026 بروز سوموار* *صبح 9:00 بجے* کنٹرولر آفس میں منعقد ہوگی۔
میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، حالیہ ٹیسٹوں کے نتائج اور آئندہ امتحانات کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے ہمراہ وقت کی پابندی کے ساتھ ضرور تشریف لائیں۔ آپ کا تعاون طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
منجانب: پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین
پرنسپل
گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
College Road
Leiah