Behind Pakistan
26/02/2026
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 جدید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے جبکہ خواتین ڈرائیورز کی گاڑیوں کا رنگ الگ رکھا جائے گا تاکہ انہیں نمایاں شناخت اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
حکومت پنجاب مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بھی حکومت برداشت کرے گی۔ گاڑیوں کی قیمت پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب کیا جائے گا جو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوگا۔ یہ گاڑیاں معروف رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارمز اِن ڈرائیو اور یینگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔
پاک افغان بارڈر پر پاکستان آرمی اور افغان طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں شروع
10/02/2026
حکومت نے سولر لگانے والے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگایا ہے۔
حکومت 40 روپے فی یونٹ عوام کوبجلی بیچتی ہے اور اب عوام کے سولرز سے صرف 11 روپے میں خریدے گی جبکہ آئ پی پی جو مراعات یافتہ طبقے کو امیر سے امیر تر کر رہے ہیں،سے بجلی 25-30 روپے فی یونٹ خرید رہی ہے۔
عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے 40 روپے فی یونٹ پر حکومت 18% ٹیکس اضافی لگاتی ہے جبکہ عوام کے سولرز کے 11 روپے میں سے یہ ٹیکس منفی کیا جائے گا!
اور اس نمک پر مرچیں چھڑکنے کیلئے یہ سارا ٹیکسوں کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور پروٹوکول پر خرچ ہوگا۔ سرکولر ڈیبٹ بڑھتا رہے گا اور بدانتظامی اور کرپشن جاری رہے گی۔
کوئ شرم، کوئ حیا!
سیاسی پارٹیاں صرف اقتدار چاہتی ہیں۔ عوام کا کوئ والی نہیں ہے، اسمبلیوں میں کرسی کوئ خالی نہیں ہے۔
ظلم کا یہ نظام ختم کرنا پڑے گا!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Leiah
31200