Delish

Delish

Share

19/04/2026

امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس کے سینٹ کے ایک عام ٹچے سے رکن سے اپنے حق میں ٹویٹ کروانا ہو تو لابنگ فارمز کو لاکھوں ڈالرز ماہانہ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ دنیا بھر کے تمام ممالک سالوں لابنگ فرمز کو ہائر کرتے ہیں اور کروڑوں ڈالر صرف اس بات پہ پھونک دیتے ہیں کہ امریکہ سے ان کے تعلقات اچھے رہیں اور امریکی صدر سال میں انہیں ایک آدھ فون کردیا کریں ۔
دوسری جانب آج کا پاکستان ہے جس کی امریکی صدر ہر دوسرے پریس بریف میں پاکستان کی تعریف کرتا ہے اور اب تو بات یہاں تک آن پہنچی ہے کہ باقاعدہ نام لے لے کر پاکستان کا اور پاکستانی وزیر اعظم و آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔

اس وقت دنیا میں پاکستان کا مقام کچھ ایسا ہے کہ

ایک طرف سعودی عوام اور حکمران ہمیں گلے سے لگا رہے ہیں
دوسری جانب ایران ہمارے صدقے واری
تیسری طرف امریکہ ہمارا شکر گزار
چوتھی طرف چین اپنے آئرن برادر کے ہر قدم ساتھ
پانچویں طرف ترکی ہمارے کاندھے سے کندھا ملائے ساتھ
چھٹی جانب قطر و مصر ہم پہ محبتیں نچھاور کر رہے
ساتویں طرف یوروپی یونین شکریہ پاکستان کہہ رہا

ایسے میں آٹھویں طرف بھارت ، اسرائیل ایک آدھ بھاڑے کا ٹٹو نما کوئی ملک اور پاکستان کی کامیابیوں کے دشمنوں نے بین ڈالا ہوا ہے تو اسے انجوائے کیجیے کہ پاکستان کی کامیابیوں کی گونج اِتنی اونچی ہے کہ ان بدبختوں کا رونا دھونا نا کسی کو سنائی دے گا اور نا ہی انہیں دنیا بھر میں کوئی سننا چاہتا ہے 😅

ایسے میں ایک نعرہ تو بنتا ہے

میرے سوہنے پاکستان تیرے بخت کی خیر ہو
تو ہمیشہ زِندہ باد رہے ❤️🇵🇰❤️

08/04/2026

کیسا دیس ہے میرا!!

آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ افغانستان کی منجی ٹھوکی۔؛ امریکا سے جپھی ڈالی. چین سے جنگ بندی کی بات کی۔ ایران کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی اور مشترکہ دفاعی معاہدہ پانی شانی مار کر دوبارہ تازہ کیا. پڑوسی کی جھانگ میں ڈانگ گھسا کے، دنیا میں ایکسٹریم ازم کے 'ایکسپورٹر' ملک میں 'اسلام آباد اکارڈ' کا رولا ڈالا. آبنائے ہرمز، جہاں دنیا بھر کی سٹی گم ہے، وہاں پاکستانی جھنڈے کے زور پر جہاز گزارے. امارات کو تین ارب ڈالرز قرض واپس دینے کی یقین دہانی کرائی. ٹرمپ کو دو ہفتے کی مہلت دلوائی۔ اقوام متحدہ میں بحرین کی قرارداد پر ووٹ دینے سے بھی بچ بچا کرلیا. ٹرمپ جیسے سانڈ کو آخری لمحات میں تعویز کرکے ایرانی سول آبادی کو بہت بڑی بربادی سے بچایا. عالمی ثالث بنے۔ آبنائے ہرمز کھلوائی۔ دنیا پھر کو تیسری عالمی جنگ سے بال بال بچا لیا.

اور قوم؟ قوم ہفتے میں تین دن ورک فرام ہوم کرتے ہوئے،پی ایس ایل دیکھ رہی تھی۔

یہ ملک نہیں، جگاڑ کا معجزہ ہے، جو بیک وقت دیوالیہ بھی ہے اور ناگزیر بھی۔ دنیا کی کوئی بزنس سکول اس ماڈل کو نہیں سمجھا سکتا جس میں ایک ملک ایک ہاتھ سے بھیک مانگے اور دوسرے ہاتھ سے دنیا بچائے۔ جس کی کرنسی گر رہی ہو مگر عالمی وقار بڑھ رہا ہو۔ جس کا بجٹ خسارے میں ہو مگر جغرافیائی سیاسی سرمایہ عروج پر ہو۔

کوئی اور ملک ہوتا تو یا تو قرض لیتا یا جنگ روکتا۔ پاکستان نے دونوں بیک وقت کیے۔ اور درمیان میں کرکٹ بھی دیکھی۔

اسے کہتے ہیں پاکستان۔ جہاں بقا بھی معجزہ ہے اور معجزہ بھی معمول ہے. الحمد للہ.

پاکستان - نام یاد رکھیں! 😅 🇵🇰

22/03/2026

ایران، اسرائیل امریکہ جنگ کے باعث پاکستان میں تیل بحران شدت اختیار کر گیا، منی لاک ڈاؤن کی تیاری شروع، جلد اہم فیصلے متوقع

Photos from Delish's post 13/02/2026
Want your business to be the top-listed Shop in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


10-b1-b2 Ghalib Market Gulberg 3
Lahore
54000