Baldiyat News
پنجاب میں دس نئی میونسپل کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(بلدیات نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے 10مزید میونسپل کمیٹیاں نوٹیفائی کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب میں حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کے حوالے فراہم کردہ ریکارڈ میں میونسپل کمیٹیوں کی تعداد 172سے بڑھا کر182کر دی گئی ہے۔میونسپل کمیٹی سے بھی کم آبادی کی میونسپل کارپوریشن مری کو برقرار رکھا گیا ہے۔نئی میونسپل کمیٹیاں لیہ،مظفر گڑھ،بھکر،بہاولنگر اورچکوال میں تشکیل دی گئی ہیں۔مظفر گڑھ میں پانچ مزید میونسپل کمیٹیاں بن گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ فہرست اور ریکارڈ کے مطابق میٹروپولیٹن لاہور کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کی تعداد11، اورضلع کونسلوں کی تعداد35ہی ہے۔نئی شامل کی گئی میونسپل کمیٹیوں میں فتح پور،بھون،دولے واالا،ڈونگا بونگا،چوک سرور شہید،ڈیرہ دین پناہ،خان گڑھ،شہر سلطان،سناواں اورجنڈیانہ والا شامل ہیں۔دسمبر2013ء میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد مزید میونسپل کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن روک دیئے گئے تھے اور تعداد 172ہی رکھی گئی تھی جو اب182ہو گئی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Lahore
54000