DubEstate.com

DubEstate.com

Share

15/07/2026

🍊 مالٹا باغ سستی نہری 12 ایکڑ زمین برائے فروخت 🍊
ضلع لیہ کے نزدیک دھوری اڈا میں شاندار زرعی زمین دستیاب ہے۔
✅ 12 ایکڑ مجموعی رقبہ
✅ 6 ایکڑ پر تیار مالٹا باغ 🍊
✅ سرکاری راستہ
✅ کارپٹ روڈ اور نہر سے قریب
✅ زیرِ زمین میٹھا پانی
✅ سالانہ نہری پانی + ٹیوب ویل
✅ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، رجسٹری اور انتقال
✅ مالٹا باغات، مکئی، سبزی اور چارہ کی کاشت کے لیے موزوں
💰 ڈیمانڈ: 30 لاکھ روپے فی ایکڑ
📞 مزید معلومات اور وزٹ کے لیے رابطہ کریں:
حبیب الرحمٰن
03186980187
🏢 ہیڈ آفس:
15-N کمرشل، ظہور مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن، لاہور
🏢 سب آفس:
اڈے والی مسجد والا بازار، کھچی والا، فورٹ عباس، بہاولنگر

14/07/2026

📢 اہم اطلاع برائے جائیداد مالکان
حکومتِ پنجاب کی جانب سے نقلِ اراضی ریکارڈ برائے بیع کی فیس 5900 روپے مقرر کی گئی ہے، جس سے مالکان بہت زیادہ پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔
حکومت سے گزارش ہے اس بے جا فیس کو فی الفور کم کیا جائے

تازہ ترین پراپرٹی اپڈیٹس، سرکاری نوٹیفکیشنز اور زمینوں سے متعلق درست معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے۔ کیا آپ کے خیال میں 5900 روپے فیس مناسب ہے یا اسے کم ہونا چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

13/07/2026

حکومتِ پنجاب نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے متعلق اپنا حالیہ فیصلہ تبدیل کر دیا۔
جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کی ہدایت، جو چند روز قبل جاری کی گئی تھی، اب واپس لے لی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پراپرٹی لین دین کے طریقۂ کار میں دوبارہ سابقہ ضوابط نافذ رہیں گے۔

13/07/2026

حکومتِ پنجاب کا "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام، جس سے 30 ہزار بے زمین خاندان مستفید ہوں گے اور زراعت جیسا باعزت روزگار اپنا کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں گے اور پراپرٹی کے مالک بنیں گے۔

حکومتِ پنجاب نے بے زمین اور مستحق خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 30 ہزار خاندانوں کو سرکاری زرعی اراضی کاشت کے لیے فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقل روزگار حاصل کر سکیں۔

اس اسکیم کے مطابق ہر منتخب خاندان کو 4 ایکڑ سرکاری زرعی زمین طویل المدتی لیز پر صرف 100 روپے سالانہ کے عوض دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاشتکاری کے آغاز اور زرعی سرگرمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ خاندان اپنی آمدن کا پائیدار ذریعہ قائم کر سکیں۔

منصوبے کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی مختص کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور بے زمین کسانوں کے لیے بہتر معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔

حکام کے مطابق مستحق افراد کا انتخاب مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کامیاب درخواست گزاروں کو آئندہ ایک ہفتے کے دوران الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ 31 جولائی تک انہیں مختص کردہ زمین کا قبضہ بھی دیا جا سکتا ہے۔

یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، زرعی شعبے کو فروغ دینے اور بے زمین خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف عوامی رپورٹس اور دستیاب ذرائع کی بنیاد پر صرف تعلیمی، معلوماتی اور عوامی آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ متعلقہ حکومتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ہدایات اور اعلانات کو حتمی حیثیت حاصل ہوگی۔

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


15. N. Zahoor Market, Model Town Extension
Lahore
54000