Prof.Arshad Iqbal Rafai
عمران شاہد بھنڈر کی یہ فضول اور لغو پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں اہل بیت سے محبت رکھتے ہیں، لیکن لبرل کس طرح سوچتے ہیں اس کی مثال آپ کے سامنے ہے،بالخصوص جب بھنڈر اللہ تعالی ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مذہب کے خلاف پوسٹ لکھتا ہے تو چند عزادار شیعہ بھی مذہب کے خلاف اس کی پوسٹ کو لائک کر رہے ہوتے ہیں، سوچنا چاہیے کہ لبرل مذہب بیزار اور کسی مذہبی فرقے کے ساتھ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔اس میں بنیادی طور پہ جو مقدمہ پیش کیا گیا ہے مذہبی نقطہ نظر سے اس کا رد یہ ہے کہ یہ اللہ تعالی کا انتخاب ہے کہ وہ جس کو جو چاہے عطا کرے اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کی ذریت کو نبوت اور امامت کے لیے منتخب کیا تو اس میں کسی انسان کے کسب کا کیسے دخل ہو سکتا ہے؟۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیل میں بھنڈر کی پوسٹ بھی ملاحظہ کیجیے۔۔۔۔۔۔(شیعہ جس مقدمے کو معاویہ کے خلاف بنیاد بناتے ہیں، اسی کی بنیاد پر اپنا مقدمہ قائم کرتے ہیں۔ یعنی معاویہ نے ملوکیت قائم کی، لیکن انہیں موقع نہیں ملا ورنہ یہ بھی وہی کام کرتے، کیونکہ اسی "نسبت" پر ان کا مقدمہ کھڑا ہے۔ انہوں نے صرف اس دنیا میں ہی نہیں بلکہ آگے نام نہاد جنت میں بھی اپنے خاندان سے ایک کو جنت کا سردار چن رکھا ہے، جنت میں عورتوں کی سردار اور یہاں تک کہ بنی نوع انسان کے بچوں کے سردار بھی مقرر کر رکھے ہیں۔ وجہ؟ کوئی بھی نہیں! حیرت مجھے اس بات پر ہے کہ دنیا میں ملوکیت کے خلاف بات کرنے والوں نے جنت میں بھی ملوکیت قائم کر رکھی ہے۔ کیا یہ کائنات ایک خاندان کی جاگیر ہے؟ اگر خدا نے یہ ناانصافی پر مبنی حرکت کرنی تھی تو باقی اربوں انسانوں کو پیدا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ انہی لوگوں کے ساتھ جنت میں بیٹھ کر شطرنج کھیلتا رہتا، انہیں شراب پلاتا، حوریں تقسیم کرتا۔ ساری دنیا کو ایک خاندان کی غلامی میں دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جنت میں ملوکیت کا تصور اقربا پروری کی گھناونی مثال ہے جو کسی یونیورسل خدا کی جانب سے نہیں ہو سکتی، یہ تنگ نظری اور تعصب کی بدترین شکل ہے۔ یہ فقط اپنی زنگ آلود مذہبی ذہنیت کو خدا کا ارادہ بنا کر پیش کرنے کی مکروہ حرکت ہے۔ اگر یہ مفروضہ قائم کر لیں کہ خدا کسی پیغمبر کا انتخاب کرتا بھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ خدا پیغمبر پر مہربان ہے کہ اس نے کسی انسان سے کوئی کام لیا نہ کہ کسی پیغمبر نے خدا پر کوئی احسان کر دیا۔ خدا کی مہربانی کسی معمولی انسان پر بھی ہو گی تو وہ بھی غیر معمولی انسان بن جائے گا۔ خدا کے لیے کوئی مسئلہ نہیں کہ ہر انسان کو انسپائر کر دے۔ یہ انتہا کی ناانصافی اور بھونڈی حرکت ہے جو ان لوگوں نے خدا سے منسوب کر رکھی ہے۔ صرف تقدیس کو حذف کر دیں ان کی ساری فرضی کہانی منہدم ہو جائے گی۔)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the establishment
Telephone
Website
Address
Jamia Masjid Banker Society Bedian Road Lhr
Lahore