Sheikh Muhammad Anwar

Sheikh Muhammad Anwar

Share

01/06/2026

جس پاکستان ریلوے نے دفاعِ وطن کے ہر نازک مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جنگوں کے دوران افواجِ پاکستان کی نقل و حرکت میں کلیدی کردار ادا کیا، ملک کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑا اور کروڑوں عوام کو سفری سہولیات فراہم کیں، آج وہی قومی ادارہ وسائل کی کمی اور حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے۔
پاکستان ریلوے صرف ایک محکمہ نہیں بلکہ قومی یکجہتی، دفاعی استحکام اور معاشی ترقی کی علامت ہے۔ افسوس کہ گزشتہ 78 برسوں میں اسے وہ توجہ، وسائل اور سرمایہ کاری نہ مل سکی جس کی یہ حقیقی معنوں میں مستحق تھی۔ اگر پاکستان ریلوے کو بھی دیگر قومی اداروں کی طرح مناسب مالی معاونت، جدید انفراسٹرکچر اور ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں تو یہ نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے بلکہ ایشیا کے بہترین ریلوے نظاموں میں اپنا نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے۔
وقت کا تقاضا ہے کہ ریلوے کو بوجھ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کی کنجی سمجھا جائے۔ ایک مضبوط، جدید اور مستحکم ریلوے نظام نہ صرف سستی اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ تجارت، صنعت، روزگار اور قومی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولتا ہے۔ ریلوے کو وسائل دیجیے، پاکستان کو ترقی دیجیے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00