Usmi Insight

Usmi Insight

Share

15/05/2026
05/04/2025

غزہ آخری سانس لے رہا ہے۔ تمہارا بہت انتظار کیا۔ اللہ حافظ! (ڈاکٹر منیر البرش، ہیلتھ ڈائریکٹر غزہ)

جب زمین زخموں سے چور ہو اور آسمان آگ اگل رہا ہو، جب بچوں کی چیخیں انسانیت کو جھنجھوڑ رہی ہوں اور معصوم لاشے انصاف کے طلبگار ہوں، تو سمجھ جاؤ کہ یہ غزہ ہے… جو آخری سانسیں لے رہا ہے۔۔۔"
"تاریخ کے صفحات پر ایک اور المیہ رقم ہو رہا ہے۔ غزہ، وہ سرزمین جو ہمیشہ مزاحمت کی علامت رہی، آج اپنوں کی بے حسی اور دشمنوں کی سفاکی کے درمیان آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ہر گزرتا لمحہ، ہر گرنے والا مکان، ہر تڑپتا ہوا لاشہ امتِ مسلمہ کے مردہ ضمیر پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔۔
"یہ پہلا موقع نہیں جب مسلم حکمرانوں نے اپنی بے حسی کی مہر ثبت کی ہو۔ یہ وہی امت ہے جس نے اندلس کو اپنی کمزوریوں کی نذر کر دیا، غرناطہ کے معصوموں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اور آج تاریخ ایک بار پھر خود کو دہرا رہی ہے۔ مسلم ممالک خاموش ہیں، مسلم افواج محض تماشائی، اور عالمِ اسلام بے حسی کی چادر اوڑھے سو رہا ہے۔
غزہ کے بچوں کے زخموں سے بہنے والا لہو چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ اگر آج نہ جاگے، تو کل یہی آگ تمہارے دروازوں پر ہوگی۔ مگر افسوس، شاید ہم تب بھی صرف قراردادیں پیش کریں گے، مذمتی بیانات جاری کریں گے اور پھر نیند میں ڈوب جائیں گے۔
"یہ وقت جاگنے کا ہے، یہ وقت امت کے اتحاد کا ہے، ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے شہر، ہمارے گھر، ہماری بستیاں بھی غزہ کے نقشے پر نظر آئیں گی… مگر تب شاید کوئی آواز اٹھانے والا بھی باقی نہ رہے۔۔!

اے مسلمانو! بیدار ہو جاؤ، ورنہ غزہ کی یہ آخری سانسیں تمہاری بے حسی کی گواہی دیں گی۔۔!!!

26/08/2024

اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت........see more https://usmiinsight.wordpress.com/2024/08/26/balochistan-6-mazeed-lashien-baramad/
For Latest News and updates Follow Usmi Insight.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Lahore