M R Collection Hub

M R Collection Hub

Share

01/02/2026

نہ کشتِیوں ، نہ کِناروں کا احترام کرو
فقط بھنور کے اِشاروں کا احترام کرو

یہِیں سے گُزرے گا اِک روز کاروانِ بہار
فسردہ راہ گُزاروں کا احترام کرو

جو ہو سکے تو بدل دو ، نوشتۂ تقدیر
نہ ہو سکے تو سِتاروں کا احترام کرو

خزاں کی گود میں بھی پُھول مُسکرا اُٹھیں
کُچھ اِس طرح سے ، بہاروں کا احترام کرو

نشاط و کیف کی دُنیا میں جُھومنے والو
کبھی تو اُجڑے دیاروں کا احترام کرو

یہی ہے ذوقِ عبادت کی انتہا ساغرؔ
غمِ حیات کے ماروں کا احترام کرو

(درویش شاعر)
ساغرؔ صدیقی ¹⁹⁷⁴-¹⁹²⁸

28/01/2026

اللہ کا شکر ہے کہ اس نے پردے ڈال رکھے ہیں اور سب کے راز رکھے ہیں اور یہ اللہ کی بہت مہربانی ہے اگر ہم ایک دوسرے کے راز سے اگاہ ہو جائیں تو پتہ نہیں کیا ہو جائے لوگ ایک دوسرے کو مارنے مرنے پہ تلائے قتل و غارت کا بازار گرم ہو جائے تو کسی کی حقیقت سے پردہ نہ اٹھنا اج رہنا یہ بھی اللہ کی طرف سے ایک رحمت ہے

Want your business to be the top-listed Shop in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Awan Town Multan Road Lahore
Lahore
54000