BeDaag Digital

BeDaag Digital

Share

14/05/2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔

14/05/2026

چین نے پاکستان سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں جلد امن کی بحالی میں کردار ادا کرے گا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Lahore