Explorer 2.0

Explorer 2.0

Share

14/02/2026

This Saturday I decided to go to Lahore Safari Zoo which was such a beautiful experience.
I suggest you all to visit this place once.
The ticket is 800 Pkr which includes access to salt range , Aquarium and lion Safari all in one ago. There's an electric bus to take you to each place.
https://share.google/4LV1UbrSz4SmdW21Q
(Location of Safari Zoo)

15/11/2024

Smoggy Lahore

16/09/2024

عید میلادالنبی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم ) سب کو مبارک ۔
ایک آنکھوں دیکھا حال سنانا چاہتا ہوں ۔ آج بوجہ مصروفیت مجھے ہال روڈ لاہور جانا پڑا ، راستے ہیں دو چھوٹے بچوں کو سونے اور چاندی کے شوخ رنگ ملبوسات میں بیٹھے دیکھا تو دکھ ہوا کہ کیسے رزق کیلئے انہیں اب رات تک اس حلیہ میں رہنا پڑے گا۔
( عموماً ایسے حلیے میں آنا اور عوام کو محظوظ کرنا اب آپ کو ہر شہر میں نظر آ جاتے ہیں)۔
تھوڑا سا دور گیا تو ہال روڈ کو بند پایا کیونکہ عید ریلی کا انعقاد ہو رہا تھا ( شاید شروع ہونے والی تھی)
اگلا منظر بہت حیران کن لگا ، ڈھول کی تھاپ پر رقص و سرور میں گھوڑے اور انسان محو تماشہ ایک اور ہی کیفیت بتا رہے تھے ۔ ایسا محسوس ہوتا تھا شاید یہ موقع اتنا حساس نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے تھا ۔اور پیچھے ایک ٹرک میں نعت رسول مقبول بھی چل رہی تھی ۔
اس کے بعد ایک شخص آیا ، جیب سے پیسے نکالے اور ہوا میں اچھال دیے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نوٹ اٹھانے ، دوسروں سے زیادہ پیسے جمع کرنے میں مصروف ہو گئی ۔
مجھے یہ دو الگ مناظر ایک دوسرے پر تماچہ محسوس ہوئے ۔
شاید محبت کا اظہار یوں کرنا کبھی سکھایا نہیں گیا۔ایسی پاک ہستی کا نام لینا ادب مانگتا ہے اور میرا نہیں خیال کہ ڈھول کی تھاپ پر رقص اس ادب کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے
(بحث مباحثے سے گریز کریں اور درود و سلام کا ورد کرتے رہیں)
از قلم
حسن

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


11-km From Thokar Niaz Baig, Raiwind Road, Lahore
Lahore
54000