Al Hamra Academy System

Al Hamra Academy System

Share

12/03/2024

*𝟏𝟎𝐭𝐡 𝐂𝐥𝐚𝐬𝐬 𝐏𝐚𝐤 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐲 𝐏𝐚𝐢𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐜𝐡𝐞𝐦𝐞 𝟐𝟎𝟐𝟒 (𝟗𝟗% 𝐂𝐨𝐧𝐟𝐢𝐫𝐦𝐞𝐝)*

𝐐 #𝟏 (𝟓/𝟐, 𝟔/𝟑, 𝟕/𝟑,𝟖/𝟐)

𝐐 #𝟐 (𝟓/𝟒,𝟔/𝟓)

𝐐 #𝟑 (𝟕/𝟒, 𝟖/𝟓)

𝐐 #𝟒 = 𝐂𝐡 #𝟓

𝐐 #𝟓 = 𝐂𝐡 #𝟕

𝐐 #𝟔 = 𝐂𝐡 #𝟔,𝟖

21/03/2023

‎ حُبِ وطن
حُبِ وطن سے مراد ہے وطن سے محبت۔وطن اس خطے کو کہتے ہیں جہاں انسان پیدا ہوتا ہے،کھیلتا ہے،جوان ہوتا ہے،جہاں اس کے والدین ،عزیزواقارب اور دوست احباب رہتے ہیں۔ ان کے بغیر زندگی بے لطف ہوتی ہے۔یہ ایک فطری جذبہ ہے عام مشاہدہ ہے کہ جانور اور پرندے وغیرہ بھی شام ہوتے ہی اپنے گھروں یعنی غاروں ،ٹھکانوں اور گھونسلوں وغیرہ میں پلٹ آتے ہیں۔یہ ان کے گھر ہیں جہاں انہیں سکون ملتا ہے۔

وطن پر فدا ہے جو انسان ہے
کہ حب وطن جزوایمان ہے

انسان جس سر زمین پر نشوونما پاتا ہے اس میں بسنے والے لوگوں سے،اس کے درو دیوار سے اور اس کی فضاؤں سے ایک ایک خاص قسم کی جذباتی وابستگی پیدا ہو جاتی ہے اسے حب وطن کہتے ہیں۔وطن سے اور اس کی مٹی سے محبت کرنا ایک فطری امر ہیں۔وطن سے محبت کا جذبہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ اس جذبے کا اسیر صرف انسان ہی بلکہ جانور بھی کرتے ہیں اور وطن کی محبت میں جان تک قربان کر لیتے ہیں۔

محبت ٹوٹ کر کرتی ہوں اس سے
زمین بھی ماں کی صورت مہربان ہے

وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے جس دل میں وطن کی محبت نہ ہو وہ بے حس اور مردہ ہے۔یہ جذبہ انسان کے دل میں ایک بے پناہ جوش اور ولولہ پیدا کرتا ہے۔یہی وہ جذبہ ہے جو انسان کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت اور ان کی پریشانی اور دکھ درد میں شریک ہونے پر آمادہ کرتا ہے اوران کی خاطر بڑی قربانی سے بھی انکار نہیں کرتا۔ وطن کے لیے حب الوطنی جو وطن سے سچی محبت کرتے ہیں وہ وطن کی آبرو عزت کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دیتے ہیں ۔ان کے نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھی اپنے وطن مکہ معظم سے بڑی محبت تھی۔جب جب کفار مکہ کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر حضور اکرم مکہ مکرمہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت دکھ ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مکہ معظم کو مخاطب ہو کر فرمایا:”تو مجھے دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہے لیکن کیا کروں تیرے یہ فرزند مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے”

اللہ تعالی نے حضرت یوسف کو مصر کی حکومت بخشی تھی لیکن وہ اپنے آبائی وطن “کنعان”کو کبھی بھی نہ بھول پائے تھے۔ان کے نزدیک کنعان گدا لی مصر کی شاہی سے بہتر ہے۔

ہزار بار زمانے کی سرو طاقتوں پر
چراغ خون جگر سے جلائے ہیں ہم نے

انسان کو اپنے وطن کی قدر کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ پردیس میں رہنے پر مجبور ہو جائے۔انسان کاروبار یا تعلیم کے سلسلے میں خواں کہی بھی چلا جائے وہ اپنے وطن کی محبت اور یاد کو اپنے دل سے کبھی کم نہیں کر سکتا۔ پردیس میں وہ دولت تو کما لیتا ہے لیکن وطن کی محبت اور یاد اس کو ستاتی رہتی ہے۔وہ بے قرار اور بے چین رہتا ہے اور اگر اسے موقع ملے تو اڑ کر اپنے وطن چلا جائے

گھر کا مرکز واپس کھینچے
نکلے جب انسان سفر پر

موسمی آفات سے تنگ آ کر کوئی اپنے وطن کی رہائش ترک نہیں کرتا بلکہ ہر اچھے اور برے حالات میں اپنے وطن کا ساتھ دینا ہی حب وطن ہے۔علامہ اقبال نے اپنی نظم “پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ”میں مسلمانوں کو درس دیا ہے کہ اپنی قوم اور اس کے افراد سے وابستہ رہے۔ اتحاد،بھائی چارہ ،محبت ہی نے مسلمانوں کو الگ وطن پاکستان حاصل کرنے پر مجبور کیا اور سب سے بڑھ دین اسلام کی خاطر علامہ اقبال نے اپنی نظم سے درس دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح موسم خزاں میں درخت سے شاخ ٹوٹ کر الگ ہو جاتی ہے تو بہار آئے پر وہ شاخ جو کٹی ہوئی ہے کبھی سر سبز اور شاداب نہیں ہو سکتی۔ لیکن جو موسم خزاں میں جڑی رہے اپنے درخت سے وہی سر سبز ہوتی ہے۔
اس طرح جو افراد اپنے وطن سے محبت کریں چاہے حالات کیسے بھی ہو اور ساتھ دے تو وہی اپنے وطن کی خوشحالی میں شریک ہونے کا حق دار ہے۔

اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا
تیرے بیٹے میرے جانباز چلے آتے ہیں

تاریخ کے مطالبے سے پتہ چلتا ہے کہ ملکوں اور قوموں کی ترقی اور عروج میں کار فر ہے ۔ اپنے ملک کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے انسان بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار رہتا ہے۔ اس بات کا بہترین ثبوت یہ ہے کہ ۱۹۶۵ء کی جنگ میں ہم نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا چھکے چھڑا دئے اور نتیجتا بھارت اپنا بہت سا فوجی سازوسامان چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

چین و عرب ہمارا،ہندوستان ہمارا
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا

ہمارا وطن پاکستان ہے اور ہم پاکستان کی آن شان کے لیے یک جان لگا دیں گے
اللہ پاک ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے اور اسے دن دگنی رات چگنی ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے!آمین

Photos from Al Hamra Academy System's post 07/03/2023

جماعت دہم مضمون :ایک دلچسپ سفر/ایک یاد گار تفریحی سفر
حوالہ جات

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Lahore