Abdul Razzaq Qadri
10/04/2026
الحمدللہ آج بروز جمعہ مختلف مقامات پر خطباتِ جمعہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
پہلا خطبۂ جمعہ
"جامع مسجد الرحمن" میں بعنوان "اخلاقِ سیرتِ مصطفی ﷺ اور ہمارا معاشرہ" پیش کیا گیا، جس میں نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے اخلاقِ حسنہ کو معاشرتی اصلاح کی بنیاد کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ مختصراً اس امر پر زور دیا گیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کی پیروی ہی ایک صالح اور متوازن معاشرے کی ضامن ہے۔
دوسرا خطبۂ جمعہ
جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں ایک نہایت مؤثر اور فکرانگیز عنوان کے تحت پیش کیا گیا: "ہم پر آزمائش تکالیف کیوں آتی ہیں؟ دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟ برکتیں کیوں اٹھ جاتی ہیں؟" اس میں واضح کیا گیا کہ معاشرتی بے سکونی، آفاتِ ارضی و سماوی، اور بے برکتی دراصل ہماری اجتماعی نافرمانیوں، گناہوں اور ظلم پر خاموشی کا نتیجہ ہیں۔
بیان میں دردِ دل کے ساتھ یہ حقیقت اجاگر کی گئی کہ جب انسان حدودِ الٰہی سے تجاوز کرتا اور بداعمالیوں کو معمول بنا لیتا ہے تو رحمتیں روٹھ جاتی ہیں اور آزمائشیں بڑھ جاتی ہیں۔ سیلاب، طوفان، زلزلے اور دیگر آفات ہمیں جھنجھوڑنے اور رجوع الی اللہ کی دعوت دیتے ہیں۔
سامعین کو تلقین کی گئی کہ وہ توبہ، اصلاحِ نفس، ترکِ معاصی اور اقامتِ حق کو اپنی زندگیوں کا شعار بنائیں، تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت متوجہ ہو اور معاشرے میں سکون و برکت کا نزول ہو۔
خصوصی خطاب:
علامہ عبدالرزاق مصطفوی
پرنسپل "جامعہ حنفیہ غوثیہ و جامع مسجد گلزار مدینہ" بھروکی چیمہ وزیر آباد
03/04/2026
الحمدللہ آج جمعہ مبارک کے خطبہ میں ’’محبت، اخوت اور اصلاحِ معاشرہ‘‘ کے نہایت اہم اور بامقصد موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع گفتگو پیش کی گئی، جس میں اس پُرآشوب دور کے تقاضوں اور معاشرتی ضرورتوں کو اجاگر کیا گیا۔
آج کے اس پُرآشوب اور پُرفتن دور میں انسانیت جس بحران سے گزر رہی ہے، اس کی بنیادی وجہ دلوں سے محبت کا ختم ہو جانا اور رشتوں میں اخوت کا کمزور پڑ جانا ہے۔ ہمارا معاشرہ بظاہر ترقی کی راہوں پر گامزن ہے، مگر باطن میں انتشار، بے چینی اور دوری بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں سب سے بڑھ کر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اندر اور اپنے گرد و پیش میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
یہ مقصد اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب ہم قرآن و حدیث کے علوم سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور اپنے گھروں کو دینی علم کی روشنی سے منور کریں، تاکہ ہمارے اعمال اور معاشرت دونوں سنور سکیں۔
اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت ہماری اولین ذمہ داری ہے، کیونکہ یہی نسل آگے چل کر معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔
نوجوانوں کی اصلاح اور رہنمائی بھی ناگزیر ہے، تاکہ وہ دین کے راستے پر چلتے ہوئے ایک صالح معاشرہ تشکیل دے سکیں۔
خصوصی خطاب:
عبدالرزاق مصطفوی
پرنسپل جامعہ حنفیہ غوثیہ(جامع مسجد گلزارِ مدینہ) بھروکی چیمہ وزیر آباد
28/03/2026
"اخوت، محبت اور احترامِ انسانیت کامل معاشرے کی بنیاد"
گزشتہ جمعہ، مرکز جامع مسجد گلزارِ مدینہ و جامعہ حنفیہ غوثیہ بھروکی چیمہ میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت موقع پر نہایت اہم اور فکر انگیز موضوع پر گفتگو کی گئی کہ ایک مثالی، پُرامن اور باوقار معاشرہ کن اصولوں پر قائم ہوتا ہے۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں اپنے دلوں سے نفرت، بغض اور کدورت کو ختم کرنا ہوگا، اور ان کی جگہ محبت، ہمدردی، اخلاص اور خیرخواہی کو فروغ دینا ہوگا۔ آج کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ دل ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں، حالانکہ دین ہمیں دل جوڑنے کا درس دیتا ہے، نہ کہ دل توڑنے کا۔
ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کو مضبوط بنانا ہوگا، ہر انسان کو عزت اور اہمیت دینی ہوگی، اور معاشرے میں احترامِ انسانیت کو عام کرنا ہوگا۔ بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، اور ہر فرد کے ساتھ حسنِ سلوک یہی وہ سنہری اصول ہیں جو ایک بہترین معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔
علم کے مراکز کو آباد کرنا اور علم کی شمع کو روشن کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ یہی روشنی دلوں کو منور کر کے ایک حقیقی مصطفوی، محبت و امن سے بھرپور معاشرے کے قیام کا ذریعہ بنتی ہے۔ اسی میں ہماری عزت، بھلائی اور کامیابی مضمر ہے۔
خصوصی خطاب: حضرت علامہ عبدالرزاق قادری
پرنسپل جامعہ حنفیہ غوثیہ بھروکی چیمہ
19/03/2026
"جامع مسجد گلزار مدینہ و جامعہ حنفیہ غوثیہ بھروکی چیمہ وزیرآباد" میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں علماء کرام و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی رمضان المبارک کی عبادات اور بالخصوص حقوق العباد کی اہمیت پر نہایت جامع اور مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔
خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عبادات کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کی ادائیگی بھی دین کا اہم حصہ ہے، اور معاشرے میں پھیلتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے کردار کو درست کرنا ہوگا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lahore