Pest warning

Pest warning

Share

Photos from Pest warning's post 30/05/2026

مورخہ 2026-05-30 کوڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز، ڈاکٹر عامر رسول نے تحصیل خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں اور وہاڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ا گیتی کاشت شدہ کپاس کی فصل بہترین حالت میں پائی گئی اور پودوں پر فروٹنگ باڈیز کی تعداد بھی تسلی بخش دیکھی گئی۔ کاشتکاروں کو فصل پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں اور بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

موجودہ شدید گرم اور خشک موسمی حالات کے باعث سفید مکھی (Whitefly) اور تھرپس (Thrips) جیسے رس چوسنے والے کیڑوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان مشاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پیسٹ وارننگ نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت جاری کی کہ کاشتکاروں تک بروقت سفارشات اور آگاہی پہنچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رابطہ مہم چلائی جائے اور کسان اجتماعات منعقد کیے جائیں۔
🔹 شدید گرمی اور خشک موسم کے دوران کپاس کی فصل میں غذائی توازن برقرار رکھنے اور فصل کو تناؤ (Stress) سے بچانے کے لیے مناسب غذائی انتظامات کیے جائیں۔
🔹 کھیتوں اور اردگرد موجود جڑی بوٹیوں (Weeds) کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
🔹 فصل میں پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے، اور اگر پانی کی ضرورت محسوس ہو تو شام کے وقت آبپاشی کی جائے۔
🔹 سفید مکھی، تھرپس اور دیگر ضرر رساں کیڑوں کے حیاتیاتی کنٹرول کے لیے کرسوپرلا (Chrysoperla) کارڈز کا استعمال کئے جائیں۔
🔹 فصل کی بہتر نشوونما کے لیے بائیو اسٹیمولنٹس اور امائنو ایسڈز کا سپرے کیا جائے۔
🔹 فیلڈ عملہ کاشتکاروں کو موجودہ صورتحال کے مطابق بروقت رہنمائی اور سفارشات فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


21/Davis Road
Lahore
54000