Information Technology Experts

Information Technology Experts

Share

22/07/2024

Here are some of the most secure browsers of 2024 ¹:
- Firefox: The only mainstream open-source browser with a thorough community research and scrutiny
- Epic: Has every privacy setting turned on by default
- Tor Browser: Prevents unauthorized snooping with the help of its built-in hidden relay servers
- Brave: A Chromium-based privacy browser with a built-in ad-blocker and password manager
- Waterfox: An alternative browser based on the open-source Firefox code
- Vivaldi: A Chromium-based browser with a highly flexible interface and numerous privacy features
- FreeNet: A peer-to-peer platform designed by computer scientist Ian Clarke
- Puffin: A cloud-based browser that renders webpages in Puffin’s cloud space
- Safari: Has many useful features like a password generator and anti-fingerprinting tools
- Opera: Runs on the Chromium system with fraud and malware protection
- Microsoft Edge: Has basic features that allow you to block pop-ups and send “Do Not Track” requests

12/07/2024

ایلکس شدید درد میں ہے۔۔۔۔۔ یہ ایک 12 سالہ بچہ ہے جس کی نشوونما ٹھیک نہیں ہورہی اور پھر وہ اپنے جسم کا توازن کھو دیتا ہے۔ اب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل بھی نہیں سکتا۔ وہ اپنے پاؤں کو گھسیٹ کر چلنے لگا ہے۔ اس کی ماں 17 ڈاکٹروں کو چیک اپ کروا چکی ہے مگر اس کی بیماری کا پتہ نہیں چل سکا۔

ایک دن ایلکس کی ماں نے اس کی ساری رپورٹس ، بلڈ ٹیسٹ اور MRI وغیرہ وغیرہ Chat GPT پر اپ لوڈ کردئیے اور پوچھا کہ میرے بچے کو کیا بیماری ہے؟ Chat GPT نے جو نتیجہ دیا وہ حیران کن تھا اور اس سے میڈیکل کی دنیا میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ چیٹ جی پی ٹی نے جواب دیا کہ بچے کو tethered cord syndrome ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں کچھ ٹشوز حرام مغز کے پاس جمع ہو کر انسانی جسم میں خرابی پیدا کرتے ہیں۔

17 ڈاکٹروں کے در سے مایوس ماں کو جب بیماری کا پتہ چلا تو اس نے فوراً متعلقہ ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ ماں نے جب ڈاکٹر کو چیٹ جی پی ٹی کا دیا گیا جواب بتایا تو اس نے تحقیق کے بعد تصدیق کی کہ بچے کو وہی بیماری ہے اور اس بیماری کا ڈاکٹرز جلد پتہ نہیں لگا سکتے تھے۔ مگر چیٹ جی پی ٹی نے چند لمحوں میں پتہ لگا لی تھی۔ اس بچے کا آپریشن کیا گیا اور حرام مغز کو ہٹا دیا گیا اور وہ بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔

یہ خبر دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو ایک اور سوشل میڈیا صارف نے شئیر کیا کہ اس کے پالتو جانور کی بیماری بھی ڈاکٹرز تشخیص نہیں کر پارہے تھے تو Chat GPT 4 نے اس کی بیماری بالکل درست تشخیص کرلی تھی اور اب اس کا جانور بھی بالکل ٹھیک ہے۔

07/06/2024

مائیکروسافٹ نے مفت Chat GPT 4 کے ساتھ اپنا Mobile Keyboard App لانچ کردیا۔

جی جناب اب Google Mobile Keyboard کے مقابلے میں Microsoft نے اپنا Ai mobile keyboard لانچ کردیا ہے۔

یہ موبائل کی بورڈ Microsoft Swiftkey Ai Keyboard کے نام سے ایک بالکل مفت موبائل ایپ ہے۔

نے مفت Chat GPT 4 کے ساتھ اپنا Mobile Keyboard App لانچ کردیا۔

جی جناب اب Google Mobile Keyboard کے مقابلے میں Microsoft نے اپنا Ai mobile keyboard لانچ کردیا ہے۔

یہ موبائل کی بورڈ Microsoft Swiftkey Ai Keyboard کے نام سے ایک بالکل مفت موبائل ایپ ہے۔

11/03/2024

السلام علیکم۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کمپیوٹر کے ہر ایک فائل کے نام کے آخر میں (.) ڈاٹ کے بعد کچھ لکھا ہوتا ہے جسے mp4, mp3, png, jpg, pdf وغیرہ۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے اور اسکا کام کیا ہوتا ہے؟
تو چلئے آج ہم اس کے بارے میں جانتے ہیں۔
اصل میں ہمارے پاس فائلز مختلف قسم کے ہوتے ہیں مثلا آڈیو، ویڈیو، فوٹوز، ڈوکیومینٹس، ایپلکشنز وغیرہ۔
تو کمپیوٹر میں جب ایک فائل بنتا ہے مثلا اپنے موبائل فون کا مثال لیجئے کیونکہ یہ بھی ایک کمپیوٹر ہے۔ اس میں جب آپ ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں تو ویڈیو کا جو ڈیٹا ہے وہ کیمرے سے خام صورت میں آتا ہے جسکو ہم RAW Data کہتے ہیں اس میں ویڈیو کے کلرز, برائٹنس وغیرہ کیمرے سے آتے ہیں، مائیکروفون سے آواز بھی Raw data کے صورت میں آتی ہے جسے آواز کی ایک جاری analog سگنل موبائل میموری کی طرف آرہی ہوتی ہے۔
اسی طرح دوسرا مثال Text فائلز کی لیجئے جب کی بورڈ سے یا کسی اور طریقے سے text files بن رہے ہوتے ہیں تو یہ بھی RAW Data کی صورت میں ہوتے ہیں اس میں نہ کوئی کلر ہوتا ہے نہ کوئی فونٹ سٹائل نہ کوئی ترتیب بس حروف تہجی کا ایک ڈھیر ہوتا ہے۔
اب اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ RAW data ایک طرف تو unorganized/unstructured ہوتا ہے جسکو سمجھنا مشکل ہوتا ہے تو دوسری طرف بہت بھاری بھی ہوتا ہے جسکو سٹور کرنے کیلئے بہت زیادہ میموری چاہیے ہوتی ہے۔
تو یہاں پر Encoding کا عمل سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ اینکوڈینک ایک ایسا پراسس ہے جو ڈیٹا کو ایک مخصوص فارمیٹ میں تبدیل کرتا ہے جو آسانی سے read بھی کیا جاسکتا ہو۔ محفوظ/کاپی/موو/اپلوڈ/ڈانلوڈ بھی کیا جاسکتا ہو۔
اینکوڈنگ کیلئے ہارڈ وئر کمپوننٹ بھی استعمال کیا جا تا ہے اور سافٹ وئیر کمپوننٹ بھی۔
اسکو Encoder کہا جاتا ہے۔
اینکوڈر مختلف فیلڈز میں استعمال ہوتے ہیں
جیسے۔
۔1 Multimedia Encoding (ویڈیو آڈیو کیلئے)
۔2 Telecommunications Encoding ( سگنلز کیلئے )
۔3 Data Compression ( ڈیٹا سائز کو کم کرنے کیلئے )
۔4 Text Encoding ( ٹکسٹ ڈیٹا کیلئے جیسے UNICODE, ASCII, UTF-8)
5۔ Image Encoding ( خام Raw پیکسل سے فوٹو)
جب ایک مرتبہ ایک فائل encode ہوجاتی ہے تو اس کے نام کے آخر میں (.) ڈاٹ کے بعد اسکا فارمیٹ ٹایپ ہوتا ہے تاکہ اوپن کرتے وقت کمپیوٹر کو پتا ہو کہ اس کو کس سافٹ وئیر میں کھولنا ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ میں ویڈیو پر کلیک کرتے ہیں تو وہ ویڈیو پلئر میں اوپن ہو جاتی ہے، یا آپ فوٹو پر کلیک کرتے ہیں تو وہ فوٹو ایپ میں اوپن ہوجاتی ہے۔ یا آڈیو فائل پر کلیک کرتے ہیں تو وہ کسی میوزک پلئر میں اوپن ہوتی ہے۔ کسی پی ڈی ایف پر کلیک کرنے سے وہ پی ڈی ایف ایپ میں اپن ہوجاتی ہے۔
یہ جو ویڈیو پلیرز، فوٹوز، میوزک پلیرز ہیں اصل میں یہ Decoders سوفٹ ویئرز ہیں جو ڈیکوڈنگ کا کام کرتے ہیں۔
ڈیکوڈینگ اینکوڈنگ کا الٹ پراسس ہے۔ جو اینکوڈڈ ڈیٹا کو واپس اپنے اصل حالت میں لاتی ہے۔
مطلب جو ڈیٹا اینکوڈر نے ایک مخصوص فارمیٹ میں سٹور کیا تھا تو اب ایک مخصوص ڈیکوڈر اس ڈیٹا کو کھول سکتا ہے اور واپس آپ کو وہ ویڈیو یا فوٹو دیکھاتا ہے۔
جسے ویڈیو پلیر ویڈیو کے فارمیٹ کھول کے دیکھاتا ہے۔ آڈیو پلیر آڈیوفائل کو۔ پی ڈی ایف ریڈر کسی پی ڈی ایف فائل کو۔ وغیرہ۔
مندرجہ ذیل کچھ عام فارمیٹس ہے جو پوری دنیا میں استعمال ہوتے ہیں۔
1. Documents and Text Files:
.docx (Microsoft Word)
.pdf (Portable Document Format)
.txt (Plain Text)
2. Images:
.jpg or .jpeg (JPEG Image)
.png (Portable Network Graphics)
.gif (Graphics Interchange Format)
3. Audio:
.mp3 (MPEG-1 Audio Layer III)
.wav (Waveform Audio File Format)
.flac (Free Lossless Audio Codec)
4. Video:
.mp4 (MPEG-4 Part 14)
.avi (Audio Video Interleave)
.mkv (Matroska Multimedia Container)
5. Programming and Code:
.cpp (C++ source code)
.py (Python script)
.html (Hypertext Markup Language)
6. Compressed Files:
.zip (ZIP archive)
.rar (RAR archive)
.tar.gz (Tarball compressed with gzip)
تحریر: سی ایم Cee Emm

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Lahore