Zil e Huma
29/03/2025
موٹاپے کے باعث ٹانگوں کا کام کرنا چھوڑ دینا کئی عوامل جیسے؛ میکینیکل دباؤ، میٹابولک خرابیاں، اعصابی نقصان، اور غیر فعال طرز زندگی کا مجموعہ ہے۔
یہ عوامل مل کر عضلاتی کمزوری، جوڑوں کے امراض، اور خون کی گردش میں رکاوٹوں کو جنم دیتے ہیں، جو آخرکار ٹانگوں کو ناکارہ بنا دیتا ہے۔
جسمانی وزن میں مستقل اضافہ ٹانگوں پر دباؤ بڑھاتا ہے۔ یہ دباؤ (cartilage) کو گھسانے کا باعث بنتا ہے، جس سے osteoarthritis ہوتا ہے۔
جوڑوں کا درد اور سوجن حرکت کو محدود کرتی ہے، نتیجتاً (muscle atrophy) اور چلنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
موٹاپے سے شریانوں میں چربی جمع ہونے سے ٹانگوں تک خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے۔ اس سے عضلات کو آکسیجن اور غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے، نتیجتاً (claudication) اور مسلز کی (atrophy) ہوتی ہے۔
زیادہ وزن سے رگوں پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے سوجن اور خون کے جمنے (DVT) کا خطرہ بڑھتا ہے۔ یہ حالت ٹانگوں کو کمزور بناتی ہے۔
موٹاپے سے ہونے والے دباؤ کے باعث ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ نیز، وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں کی کمزوری بڑھاتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lahore
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |