Kohat Today

Kohat Today

Share

04/06/2026

کوہاٹ ۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس اور پاپڑ تلف کر دیں ۔۔۔
ڈپٹی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کامران خان یوسفزئی نے تلفی آپریشن کے دوران میڈیا کو بتایا کہ
پچھلے تین ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی 20 ہزار لیٹر مختلف برانڈ کے جعلی کولڈ ڈرنکس ۔ منرل واٹر اور 3 سو کلو گرام بڑی مقدار میں غیر معیاری پاپڑ۔۔ چورن۔ چائنہ سالٹ۔ چالیاں اور غیر معیاری ریل تلف کر دیں گئیں ہیں۔
ڈسکارڈنگ کے موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینڈ ڈسکارڈیک کمیٹی فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا گل رحمان مروت ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد خان فوڈسیفٹی اتھارٹی بھی موجود تھے۔۔ کامران خان نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسکارڈنگ کیمٹی فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبر پختونخوا گل رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی اب تک خیبر پختونخوا میں 60 ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑ کر تلف کئے چا چکے ہیں۔ صوبے میں جعلی خوراک کا کاروبار کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف جلد بڑا آپریشن شروع کیا کا رہا ہے۔۔۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Kohat
26000