Mulana Hassan Rabbani

Mulana Hassan Rabbani

Share

15/05/2026

ان لائن کے لئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں

05/05/2026

ریاستِ پاکستان کے حق میں مضبوط آواز بلند کرنے والے
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب
آج صبح ایک افسوسناک واقعہ میں شہید کر دیے گئے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

حضرت مولانا کی پوری زندگی احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کی جدوجہد سے عبارت تھی۔
آپ نے ہمیشہ حق بات کو واضح انداز میں پیش کیا اور دین و وطن کے مفاد میں اپنی آواز بلند کی۔

یہ سانحہ نہ صرف علمی حلقوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے بلکہ یہ ایک سنجیدہ سوال بھی چھوڑ جاتا ہے کہ
ایسی بڑی اور مؤثر شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں، اور حالات کا تقاضا یہ ہے کہ اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے۔
اہلِ علم نے ہمیشہ حق کی گواہی دی ہے اور دیتے رہیں گے، مگر ان کی حفاظت اور قدر بھی اسی قدر ضروری ہے۔

ہم اس اندوہناک سانحہ پر
حضرت کے تمام شاگردوں، متعلقین اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے،
درجاتِ عالیہ نصیب فرمائے،
اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَىٰ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّى

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Jamia Bait Ul Ateeq, Phase 2, Gulshan-e-Hadeed, Sindh
Karachi
75010