GAINmulti Management
23/08/2023
22 اگست 2023ء
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید شاہد پاشا، قمر منصور، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور امجد اللّٰہ خان کو انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے تقریر سننے والے کیس سے بری کردیا
کراچی (کورٹ رپورٹر) آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے موجودہ و سابقہ رہنماؤں کو تقریر سننے والے کیس سے بری کردیا، تفصیلات کے مطابق 2016ء جولائی کے مہینے میں عزیزاَباد تھانے میں رینجرز کے ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں کاٹی گئی ایف آئی آر نمبر 205/2016 کے مطابق معروف کاروباری شخصیت حنید لاکھانی کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے حساس اداروں کے افسران کے خلاف انتہائی نازیبا اور غلیظ گفتگو کی تھی اور شہر کے کاروباری حضرات کے خلاف دھمکی آمیز پیغام جاری کیا تھا، جس پر اس پروگرام میں موجود ایم کیو ایم کے متعدد رہنماؤں اور حنید لاکھانی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید شاہد پاشا، قمر منصور، پروفیسر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، امین الحق، محترمہ خوشبخت شجاعت اور امجد اللّٰہ خان وغیرہ کو تقریر سننے، تالیاں بجانے اور پروگرام کا انعقاد کروانے میں معاونت کے جرم میں مقدمہ نمبر 116/2016 انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ایک میں قائم کیا گیا تھا جس میں پروفیسر حسن ظفر عارف اور امجد اللّٰہ کو 2017ء میں جیل سے رہائی پانے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ سید شاہد پاشا نے جیل میں ہی از خود گرفتاری دی تھی، دیگر ملزمان میں حنید لاکھانی، فاروق ستار، ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی تھی جبکہ امین الحق اور خوشبخت شجاعت سمیت دیگر ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا، اس کیس کی تقریباً سات سال تک سماعت جاری رہی۔
کیس کی سماعت کے دوران کئی دلچسپ مرحلے آئے جب ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ ہم پر تقریر سننے کا کیس بنایا گیا ہے تقریر تو آپ نے اور شکایت کنندہ نے بھی سنی ہے تو پھر آپ کو کیوں نہ اس کیس میں شاملِ تفتیش کرلیا جائے، ایک اور موقع پر شوکت حیات ایڈووکیٹ نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس کوئی گواہ ہے جس کے پاس یہ ثبوت ہیں کہ اشتعال انگیز تقریر سننے کے بعد ملزمان اشتعال انگیزی کی ہو اور تقریر میں دی گئی ہدایات پر عمل کیا ہو؟ جس پر جج صاحب نے بھی استفسار کیا کہ تقریر سننے کے بعد ملزمان نے کوئی ایکشن لیا تو اس پر پراسیکیوٹر کوئی جواب نہیں دے پائے اور بالآخر آج عدالت نے تمام ملزمان کو اس کیس سے بری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف دورانِ مقدمہ ہی 2018ء میں انتقال کرگئے تھے اور مرکزی ملزم حنید لاکھانی بھی 2022ء میں انتقال کرگئے تھے، گواہوں کے بیانات، استغاثہ کے دلائل اور ملزمان کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد عدالت نے بالآخر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید شاہد پاشا، قمر منصور، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور امجد اللّٰہ خان کو اس کیس سے باعزت بری کردیا۔
**
30/08/2022
We need a News Reader (Urdu) for our ongoing YouTube Channel, good reading, clear accent, smiling face, good for camera, no experience is required but must be confident, training is also available, send your CV and recent photograph on WhatsApp or Email.. 03219232704
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
A-23, Momin Square, Block # 6, Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |