Zanbeel Store
08/11/2024
آج آپ کو ایک مزے کی بات بتاتے ہیں ۔جب تک ہم نارمل پرفیوم لگانے والوں میں شامل تھے تب تک ہمیں اس بات کا دور دور تک پتہ نہیں تھا کہ سردی اور گرمی دونوں کے الگ الگ کلیکشن ہوتے ہیں۔ 🫢
یہ بات ہمیں اس وقت پتہ چلی جب ہمیں پرفیوم لگانے سے زیادہ پرفیوم بنانے کا شوق ہوا ۔
ہر کام کو سیکھنے اور کرنے کا ایک رول یہ ہوتا ہے کہ آپ اس کام کی نس نس میں گھس جاؤ ، اس کو ہر طریقے سے سیکھو اور جب سیکھ لو تو اس پہ اکتفا نہیں کر لو بلکہ اچھے سے اچھا اور سیکھنے کا عمل جاری رکھو۔
تو بس ہم بھی اس چھوٹے سے رول کو فالو کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہم لا رہے ہیں آپ کے لیے کچھ دنوں میں مزیدار سا ونٹر کلیکشن اب سردیاں تو آ نہیں رہیں اس لیے سوچا ونٹر کلیکشن سے ہی دل بہلا لیا جائے آپ کا کیا خیال ہے؟😊
20/10/2024
آج میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک پرفیوم بنانے کے لیے کتنے مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ تو چلیں تھوڑا بہت آپ کو بتاتے ہیں، سب سے پہلے تو ایک تھیم سوچنی پڑتی ہے کہ کیسی فریگرنس بنائی جائے کون سے نوٹس کو مکس کیا جائے۔ پھر ہم اس پرفیوم کا نام سوچتے ہیں کہ کیا نام رکھا جانا چاہیے اس کا جو اس پرفیوم کو ایک لفظ میں ڈیفائن کر دے۔ اس کے بعد اس کا ٹیگ ڈیزائن ہوتا ہے۔پھر پرفیوم کو تین چار طرح سے بنا کے اس کو ٹیسٹنگ پہ لگایا جاتا ہے پھر ان تین چار پانچ فارمولاز میں سے جو فارمولا سب سے پرفیکٹ نکلتا ہے تو اس کو اوکے کرتے ہیں ورنہ اگر کچھ چینجز کی ضرورت ہوتی ہے تو دوبارہ سے نیو چینجز کر کے فارمولا ٹیسٹنگ پہ لگاتے ہیں اور پھر اس کو اوکے کیا جاتا ہے۔اس کے بعد پرفیوم کی باٹلز کی سلیکشن کی باری آتی ہے کہ اس کے ٹیگ کے ساتھ کس کلر کا کیپ اچھا لگے گا ، پھر اس کی ڈیزائننگ ہوتی ہے ایڈورٹائزمنٹ کے لیے, اور اس طریقے سے ایک پرفیوم آپ تک پہنچتا ہے،
اور یہاں آپ کو میں یہ بات بتاتا چلوں کہ چونکہ ہمارا بجٹ بہت ہی محدود ہے تو ہم خود پرفیوم بناتے ہیں، خود ٹیگ ڈیزائن کرتے ہیں ، خود ایڈز ڈیزائن کرتے ہیں اور اب تو خود ہی فوٹوگرافی بھی کرنی پڑ رہی ہے۔ :( خود ہی سوشل میڈیا ہینڈل کر کے آپ تک پہنچاتے ہیں ۔ ہاں لیکن ایک دن ہماری ایک بڑی سی ٹیم اور ایک خوبصورت سا آؤٹ لیٹ بھی ہوگا انشاءاللہ ۔ اتنی ساری محنت کے بعد اور اتنی تفصیلات بتانے کے بعد آپ ہم سے پرفیوم لیں یا نہ لیں لیکن ایک لائک تو بنتا ہے 🤗
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi