Mufti Umer Razi

Mufti Umer Razi

Share

15/11/2023

ایک سے دو ہوگئے !!!!!
تین طلاق ایک ساتھ واقع ہوتی ہیں یا نہیں ، مذاہب اربعہ اور غیر مقلدین کے درمیان اختلاف کا معرکۃ الآرا مسئلہ ہے۔ میرے نقطہ نظر میں غیر مقلدین ائمہ کی تقلید نہیں کرتے مگر ایک دوسرے کی ضرور کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ غیر مقلدین اپنے مشہور مسائل میں متفق ہیں اور ان کے درمیان ان مسائل کے بارے اجتہادی رائے ظاہر ہوئی اور نہ اختلاف ہوا۔ معلوم ہوا کہ یہ غیر مقلدین فی تقلید الائمہ ہیں،جبکہ ایک دوسرے کے مقلد ضرور ہیں۔ بہرحال طلاق ثلاثہ میں جب لوگ پھنس جاتے ہیں تو غیر مقلدین کے پاس جاکر وہاں سے طلاق کے واقع نہ ہونے کا فتویٰ حاصل کرکے ہمیشہ بدکاری کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اور دل کو اس فتوی سے تسلی دلاتے ہیں۔ یہ حال بہت پہلے سے ہے اور پتہ نہیں کب تک جاری رہے گا؟
اب ایک نئی صورت سامنے آئی ہے اور اس میں ملک کے مشہور ادارے اور چند یوٹیوبرز مفتیان کرام کا جہمور علمائے کرام اور مفتیان عظام سے اختلاف ہے۔ اب اس بارے جب لوگ پھنس جاتے ہیں تو اس ادارے کا رخ کرتے ہیں اور اپنے لیے راستہ نکال لیتے ہیں، بار بار کہتے ہیں کہ دیوبند کا بہت بڑا ادارہ ہے نا۔ اس کا فتویٰ ہے۔ بات ہے لفظ آزاد سے وقوع طلاق کی ، کنایہ ہے یا صریح ، اس سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے یا بائن ؟ کسی نے تین بار بیوی کو کہدیا کہ تو آزاد ہے آزاد ہے آزاد ہے ، تو اس پر تین طلاق واقع ہوئیں یا ایک طلاق بائن۔ حلالہ کے بغیر دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ ظاہر ہے جو طلاق بائن کے قائل ہیں ، ان کے ہاں حلالہ کی ضرورت نہیں ،تجدید نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ جو طلاق ثلاثہ کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ تجدید نکاح سے کام نہیں چلے گا۔ اس طرح ایک مرتبہ تو آزاد ہے کہدیا تو اب رجوع سے دوبارہ ساتھ رہ سکیں گے یا تجدید نکاح کی ضرورت ہوگی۔ رجعی والے کہتے ہیں رجوع کافی ہے اور بائن والے کہتے ہیں کہ تجدید نکاح لازم ہے۔ اس پر تو سب کا ایک حد تک اتفاق ہے کہ لفظ آزاد اس دور میں طلاق کے لیے صریح بن گیا ہے اور اس سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ البتہ اس سے واقع ہونے والی طلاق بائن ہوگی یا رجعی۔ تو اکثر اہل علم کے نزدیک اور دارالافتاء دارالعلوم دیوبند ، دارالعلوم کراچی، جامعہ عثمانیہ پشاور، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی، جامعہ بنوریہ ، فتاوی قاسمیہ ، فتاوی محمودیہ، کتاب النوازل، نجم الفتاوی ، فتاوی حقانیہ، فتاوی عبادالرحمن ، امدادالاحکام کے فتاوی کے مطابق اس سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے، کسی نے تین بار لفظ آزاد بول دیا تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوں گی۔ یہ حضرات اسے سرحتک کے لفظ پر قیاس کرتے ہیں یا اسی کا مطلب قرار دیتے ہیں ، علامہ شامی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ سرحتک لفظ طلاق صریح کے لیے متعین ہوچکا ہے اور اب اس سے بلا نیت طلاق ، طلاق واقع ہوگی اور وہ طلاق ، طلاق رجعی ہوگی۔ جبکہ ملک کا معروف ادارہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کا فتویٰ یہ ہے کہ یہ لفط صریح تو ہے لیکن اس سے طلاق بائن واقع ہوگی۔ وہ اس کے صریح ہونے کے لیے سرحتک سے استدلال کرتے ہیں اور اس سے طلاق بائن کے لیے لفظ حرام سے استدلال کرتے ہیں۔ یعنی لفظ حرام بھی صریح بن گیا ہے مگر اس سے طلاق بائن واقع ہوتی ہے اسی طرح لفظ آزاد صریح بن گیا ہے مگر اسے طلاق بائن واقع ہوگی۔ کچھ یوٹیوبرز علمائے کرام اور دارالافتائیں یہی موقف رکھتے ہیں۔ بندہ کا فتویٰ اور تحقیق یہی ہے کہ جمہور علمائے کرام کا قول درست ہے، لفظ حرام سے صریح ہونے کے باوجود طلاق بائن اس لیے واقع ہوتی ہے کہ اس میں حرمت کا معنی پڑا ہے، اور حرمت کا تحقق طلاق بائن میں ہوتا ہے طلاق رجعی میں نہیں جبکہ لفظ آزاد ایسا نہیں ہے۔ اس لیے اسے بہردوصورت لفظ تسریح ، سرحتک کی طرح سمجھنا چاہیے کہ صریح بھی ہے اور اس سے طلاق رجعی واقع ہوگی ۔
اس اختلاف کا نتیجہ یہ ہے کہ اب تک طلاق ثلاثہ سے بچنے کے لیے لوگ غیر مقلدین کے فتوی کا سہارا لیتے تھے اسی طرح اب لفظ آزاد تین بار بولنے سے وقوع طلاق ثلاثہ سے بچنے کے لیے لوگ بنوری ٹاؤن کا رخ کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ دیوبند کے اتنے بڑے دارالافتاء نے ایک طلاق بائن کا فتویٰ دیا ہے اس لیے قبول ہے اور اسی کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ تجدید نکاح کرکے ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں۔ ایک فتنہ یوٹیوب کا ہے جہاں ہر قسم کے مولوی نے دکان کھولی ہے اور فتویٰ بازی کا کام کرتا ہے، ہر مسئلے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی یوٹیوبر بولتا ہوا سنائی دیتا ہے۔ بعض تو ایسے ہیں کہ ان کو اپنی جامعہ کے موقف کا بھی پتہ نہیں ہوتا ، ادھر فتوی میں کچھ لکھ رہے ہوتے ہیں اور یوٹیوب میں کچھ بول رہے ہوتے ہیں۔ بہتر یہ ہوتا کہ یہ مفتیان کرام مل بیٹھ کر اتفاق کرتے کہ فتوی کس طلاق کا دینا ہے بائن کا یا رجعی کا، تین بار کہنے پر طلاق ثلاثہ واقع ہوگی یا ایک طلاق بائن واقع ہوکر باقی لغو ہوں گی۔ ؟
اللہ سے دعا ہے کہ علمائے کرام کسی ایک موقف پر متفق ہو جائیں اور قوم کو اس مخمصے سے نکالیں۔
#عمررازی دیدلی

18/09/2023

ہم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید سیاست میں بھی کریں تو پر میدان سر خرو ہوں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Nazim Abad
Karachi