MH Property Network

MH Property Network

Share

11/08/2019

Aꜱꜱʟᴀᴀᴍᴜ-O-Aʟᴀɪᴋᴜᴍ Wᴀʀᴀʜᴍᴀᴛᴜʟʟᴀʜɪ Wᴀ Bᴀʀᴀᴋᴀᴛᴜʜ.
MH Property Network ᴡɪꜱʜɪɴɢ ʏᴏᴜ ᴀɴᴅ ʏᴏᴜʀ ғᴀᴍɪʟʏ ᴏɴ ᴛʜɪꜱ ᴊᴏʏᴏᴜꜱ ᴏᴄᴄᴀꜱɪᴏɴ ᴏғ Eɪᴅ Uʟ Aᴅʜᴀ. Eɪᴅ Mᴜʙᴀʀᴀᴋ! Mᴀʏ ᴛʜᴇ ʙʟᴇꜱꜱɪɴɢꜱ ᴏғ Aʟʟᴀʜ ᴋᴇᴇᴘ ʏᴏᴜʀ ʜᴇᴀʀᴛ, ғᴀᴍɪʟʏ ᴀɴᴅ ʜᴏᴍᴇ ʜᴀᴘᴘʏ ᴀɴᴅ ᴊᴏʏᴏᴜꜱ! Aᴍᴇᴇɴ.

10/08/2019

🛑 WARNING FLASH FLOOD ALERT FOR KARACHI - Heavy to very heavy rain may cause flash flooding in different areas of Sindh including Karachi during next 24/48 hrs.

🛑 Please Alert all and take all precautionary measures!

26/07/2019

*پراپرٹی کا صاف ستھرا کام کرنے کے اصول*

🔹فون کے اوپر اپنے آپ کو السلام عليكم کا عادی بنائیں نہ کہ ہیلو کا۔
🔹ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملیں اور جتنا ہو سکے اپنے پاس آنے والے کی مہمان نوازی کریں اور کسی کو اگنور مت کریں اور کسی کو ہلکا بھی مت لیں۔اس سے دوسرے انسان کے دل میں محبت پیدا ہوتی اور آپ کی طرف سے ایک اچھا پیغام جاتا ہے۔
🔹اپنی شخصیت کو صاف ستھرے اور اچھے کام کا عادی بنائیں ۔
🔹جھوٹ سے جتنا ہو سکے اجتناب کریں۔جھوٹ سے رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے۔
🔹پلاٹ کا جو سٹیٹس ہو وہی بتائیں جان بوجھ کہ جھوٹ مت بولیں کہ یہ میرے پاس ڈائریکٹ ہے یا پیرز موجود ہیں وغیرہ وغیرہ۔
🔹اگر آپ پلاٹ کسی ڈیلر سے لے کر ڈیلر کو ہی کوڈ کروا رہے ہیں تو ڈیمانڈ جو بتائی گئی ہے وہی بتائیں اپنی طرف سے خود نہ بڑھائیں۔اس سے آپ کی کریڈیبلٹی خراب ہو گی۔
🔹اگر ایک پلاٹ کی ورتھ 50 لاکھ ہے تو کلائنٹ آپ کو کہے کہ اس کی ڈیمانڈ 80 لاکھ کریں تو اس پر ورکنگ مت کریں اس سے آپ کی طرف سے مارکیٹ میں منفی پیغام جائے گا کہ یہ بندہ مہنگے پلاٹ سیل کرتا ہے۔
🔹کسی بھی معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کریں اور کبھی بھی کسی مسئلے کو اپنی انا کا مسئلہ مت بنائیں ۔
🔹میں نے دیکھا ہے کہ جو ڈیلر صاف ستھرا کام کرتے ہیں ۔ دوسروں کے دکھ درد میں ساتھ ہوتے ہیں اور خندہ پیشانی سے ملتے ہیں اور دوسروں کے بارے اچھے جزبات رکھتے ہیں ان کا کام بھی زیادہ ہے اور عزت بھی زیادہ ہے کیوں کے آپ عزت دے کر ہی عزت حاصل کرسکتے ہیں
شکریہ

منجانب
ایم ایچھ پراپرٹی نیٹورک

09/02/2019

ان گروپس میں اکثر دوست گھروں کی لاگت کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں تو انہیں بتا دوں۔
ایک رہائشی مرلے میں آجکل عموما 250 اسکوائر فٹ ہوتے ہیں، جبکہ جب گھر بنایا جائے تو یہ سارا کورڈ نہیں ہوتا بلکہ قریب 20 اسکوائر فٹ فی مرلہ اوپن چھوڑ دیا جاتا ہے (ہوا کی کراسنگ، روشنی یا کسی بھی اور وجہ سے) یعنی پانچ مرلے کا پلاٹ ہو تو اسکا کورڈ ایریا بنے گا 1400 اسکوائر فٹ (یاد رہے یہ کورڈ ایریا ممٹی سمیت بتایا گیا یے) اور یہ ریٹ صرف گرائونڈ فلور کا ہے۔ اس سے اوپر جتنی بھی منزلیں بنائیں گے اسٹینڈرڈ کے حساب سے دو سو روپے فی اسکوائر فٹ مزید کم کرلیں یعنی اگر گرائونڈ فلور 2000 میں بن رہا ہے تو اسکے اوپر والی منزل 1800 میں بن جائئگی۔
تعمیری لاگت نکالنے کا آسان طریقہ ہے۔
صرف گرے اسٹرکچر بنانا ہو تو کورڈ ایریا کو 1100 روپے سے ضرب دے لیں۔
اور اگر بی کلاس فنشنگ کرنی ہو تو 1500.
اے کلاس کرنی ہو تو 2000 روپے
جبکہ اے ون کرنی ہو تو 2500 روپے فی اسکوائر فٹ۔

اب اگر یہی کام آپ کسی بمعہ مٹیریل ٹھیکیدار سے کرا رہے ہیں تو دس سے پندرہ فیصد اسکا منافع بھی جمع کرلیں۔

کورڈ ایریا کا مطلب ہوتا ہے پلاٹ کا وہ حصہ جس پر چھت آئیگی یعنی گھر میں موجود اوپن جگہ وغیرہ کور ایریا میں شمار نہیں ہوتی۔
یہ ریٹس نارمل رہائشی گھر کے لیے ہیں جو ماسوائے پہاڑی علاقے کے پاکستان کے ہر علاقے میں کم و بیش تبدیلی کے ساتھ بہ آسانی اپلائی ہوجاتے ہیں۔
گرے اسٹرکچر سے مراد دیواریں کھڑی کرکے چھت ڈالنا۔
بی کلاس کنسٹرکشن سے مراد ہے سادے سیمنٹڈ فرش، عام سی کھڑکیاں دروازے، نو سیلنگ، عام اور سستے باتھ روم اسیسریز وغیرہ۔
اے کلاس کنسٹرکشن میں سستی لیکن معیاری ماربل، معیاری دروازے کھڑکیاں، اچھی باتھ روم اسیسریز، سادہ سیلنگ وغیرہ۔
اے پلس میں خوبصورت امپورٹڈ فلور ٹائل، اچھے پائیدار دروازے کھڑکیاں، مکمل سیلنگ، برانڈڈ باتھ روم اسسیسریز وغیرہ۔

نوٹ : الحمد و اللہ ہم خود بحیثیت بلڈنگ ٹھیکیدار اور چھوٹے بلڈر گزشتہ سال سے کنسٹرکشن کا بزنس کررہے ہیں اور یہ ریٹس یہ معلومات احباب کی رہنمائی کے لیے خالصتا نیک نیتی اور حقائق کے ساتھ دیے گئے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Plot # LS-4, 16-B, Godhra Stop, North Karachi Industrial Area
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00