F. H. Associates

F. H. Associates

Share

28/11/2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مریضوں سے بھاری فیسیں لینے والے ڈاکٹرز کو ریڈار پر لے لیا ہے اور پہلے مرحلے میں کراچی اور لاہور کے ہر شہر کے 100 جبکہ اسلام آباد کے 50 مہنگے ڈاکٹرز کا آڈٹ کیا جائے گا جبکہ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز اور مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرے گا، پینٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے معاملات پر بھی کارروائی ہوگی اور نجی کمپنیاں آڈٹ کے دائرے میں آئیں گی۔

ایف بی آر نے مختلف شعبوں کے آڈٹ کے لیے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ اگلے چند روز میں مزید 200 آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ ہے، نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں ایک فیصد امیر طبقہ سالانہ 1,200 ارب روپے کی انکم ٹیکس چوری کر رہا ہے۔

ملک میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اسے کم از کم ڈیڑھ کروڑ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

10/04/2024

Eid mubarak

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Office # G-1, Ground Floor, Al Ramzan Amna Cornor, Near Fawara Chowk, Garden West
Karachi
74550

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Friday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00