IB Creativity

IB Creativity

Share

10/03/2026

اللہ اللہ وہ کیا منظر ہو گا جب ایک غلام کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کر اذان دے رہا ہوگا ۔
فتح مکہ والے دن نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت بلالؓ کو حکم دیا کہ کعبے پر چڑھ کر اذان کہیں۔ اس وقت ابو سفیان بن حرب، عتاب بن اَسِید اور حارث بن ہشام کعبہ کے صحن میں بیٹھے تھے۔ عتاب نے کہا: اللہ نے اسید کو یہ شرف بخشا کہ انہوں نے یہ (اذان) نہ سنی ، ورنہ انہیں ایک ناگوار چیز سننی پڑتی۔ اس پر حارث نے کہا: سنو! واللہ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ وہ برحق ہیں تو میں ان کا پیروکار بن جاؤں گا۔ اس پر ابو سفیان نے کہا: دیکھو! واللہ ! میں کچھ نہیں کہوں گا۔ کیونکہ اگر میں بولوں گا تو یہ کنکریاں بھی میرے متعلق خبر دے دیں گی۔ اس کے بعد نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: ابھی تم لوگوں نے جو باتیں کی ہیں، وہ مجھے معلوم ہو چکی ہیں۔ پھر آپ ﷺ نے ان کی گفتگو دہرا دی۔ اس پر حارث اور عتاب بول اٹھے : ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اللہ کی قسم! کوئی شخص ہمارے ساتھ تھا ہی نہیں کہ ہماری اس گفتگو سے آگاہ ہوتا اور ہم کہتے کہ اس نے آپ کو خبر دی ہو گی
قربان جاؤں اپنے پیارے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جنہوں نے اپنے غلاموں کو اتنی عزت بخشی ۔

جب تک بکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا
یا رسول اللہ آپ نے خرید کر انمول کر دیا

صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم

Photos from IB Creativity's post 24/02/2026
Photos from IB Creativity's post 20/02/2026

New Special Gift Boxes Ramadan and Eid Collection. Quran, Tasbi, Jaenamaz. Jewelry & Sweets.
Bumper offer !!!
Best Deal on low budget !
Available
Home Delivery All Over Pakistan
Complete Information Contact us.
WhatsApp or Cell Now. +92 332 3209009

Want your business to be the top-listed Shop in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Karachi
Karachi