41Digital Plus

41Digital Plus

Share

06/07/2026

کرک(نمائندہ خصوصی)تحصیل تخت نصرتی میں عوامی تحریکوں اور کمیٹیوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے، جہانزیب خٹک
کرک: پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ ڈویژن کے سینئر نائب صدر جہانزیب خٹک نے کہا ہے کہ تحصیل تخت نصرتی کی سطح پر اب تک جتنی بھی عوامی تحاریک، فلاحی کمیٹیوں اور سماجی تنظیموں کا آغاز کیا گیا ہے، وہ علاقے کے لیے نیک شگون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں عوامی مسائل کے حل، علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر تمام کمیٹیاں اور تحریکیں خلوصِ نیت، باہمی مشاورت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں تو علاقے میں ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکتا ہے۔ عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور عمائدین کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
جہانزیب خٹک نے مزید کہا کہ تحصیل تخت نصرتی کو درپیش بنیادی مسائل، خصوصاً تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد اور منظم کوششوں سے ہی حکومتی اداروں کی توجہ علاقے کی جانب مبذول کرائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل پانے والی تمام کمیٹیاں عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور مسائل کے مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات کریں گی، کیونکہ یہی عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے اور تحصیل تخت نصرتی کی خوشحالی کا بہترین ذریعہ ہے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Karachi
WHATSAPP00923432179255