Bagify

Bagify

Share

22/11/2025

╔══════════════════╗
🌿 *والدین بچیوں کو بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ جانے دیں جب وہ بالغ ہو جائیں* 🌿
╚══════════════════╝
کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے:
❀ ﴿وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾
”اور اپنے گھروں میں قرار سے رہو اور قدیمی جاہلیت کے زمانے کی طرح اپنے بناؤ سنگھار کا اظہار نہ کرو اور نماز ادا کرتی رہو اور زکوۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت گزاری کرو۔“
📘 (الأنفال 8:33)
فائدہ:
• اس آیت میں اللہ نے عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ گھروں میں ٹک کر رہو، بغیر ضرورت کے باہر نہ نکلو۔
• عورت کا اصل دائرہ عمل گھر ہے، سیاست و بازار نہیں۔
• اگر باہر جانے کی ضرورت ہو تو بے پردہ، خوشبو لگا کر، زیب و زینت دکھا کر، فیشن کے ساتھ نہ نکلو۔
• سادہ لباس، بغیر خوشبو، مکمل پردہ اور چادر کے ساتھ باہر نکلو۔
📘 تفسیر ابن کثیر، جلد 3 ص 569
──────────────────
╔══════════════════╗
🌿 والدین بچیوں کو پردہ کا حکم دیں جب وہ بالغ ہو جائیں 🌿
╚══════════════════╝
کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے:
❀ ﴿‏ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴾
”عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر چادر لٹکایا کریں۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جاتی ہے پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔“
📘 (الأحزاب 33:59)
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیر:
⋆ أمر الله نساء المؤمنين إذا خرجن من بيوتهن فى حاجة أن يغطين وجوههن من فوق رؤوسهن بالجلابيب ويبدين عينا واحدة
”اللہ نے مومن عورتوں کو حکم دیا ہے کہ جب وہ ضرورت سے نکلیں تو اپنے چہرے کو اوپر سے چادر کے ذریعے ڈھانپ لیں اور راستہ دیکھنے کیلئے صرف ایک آنکھ کھلی رکھیں۔“
📘 تفسیر ابن کثیر، جلد 3 ص 569
فائدہ:
• جلابیب (جلباب) بڑی چادر ہے جس سے پورا بدن ڈھک جاتا ہے۔
• چادر لٹکانے سے مراد چہرے پر گھونگھٹ ڈالنا ہے۔
• عہدِ رسالت میں عورتیں سادہ ہوتی تھیں—ایک چادر سے پردہ کافی تھا۔
• بعد میں جب بے پردگی، فیشن اور زیب و زینت عام ہو گئی تو برقعہ زیادہ مناسب رہا۔
• آج کل چادر کو بہانہ بنا کر بے پردگی کی جاتی ہے—
پہلے چادر، پھر صرف دوپٹہ، پھر وہ بھی نہیں… یہ گمراہی ہے۔
احسن البیان میں انتباہ:
• پردہ علما کا بنایا ہوا نہیں بلکہ اللہ کا حکم ہے۔
• پردے سے اعراض، انکار، یا مزاح کرنا کفر تک لے جا سکتا ہے۔
────────────
📚 واللہ اعلم بالصواب
─────────────

22/11/2025

عزت کا سودا۔

قومیں جب اپنی عزت کو قیمت لگا کر
بیچ دیتی ہیں، تو ان کی آزادی محض
لفظ بن کر رہ جاتی ہے۔

09/11/2025

اے زمینوں اور آسمانوں کے مالک ھماری تمام نیک خواھشات کو پورا فرما دۓ۔ آمین

Want your business to be the top-listed Shop in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Korangi # 5
Karachi