Al-Hadees
حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
جو شخص دنیا میں ہی اپنی ہر خواہش کی تکمیل کر لے تو یہ چیز آخرت میں اس کے اور اس کی خواہش کے درمیان آڑ اور پردہ بن جائے گی اور جو مالداروں کی زینت کی طرف اپنی نگاہیں دراز کرے تو وہ آسمان والوں کے سامنے بےعزت ہو جاتا ہے اور جو شدید بھوک پر صبر کریں اللہ عزوجل اس کو جنت الفردوس میں جہاں چاہے گا ٹھکانا عطا فرمائے گا ۔۔
(شعب الايمان، باب في الصبر علی المصائب، ۱۲۵/۷، حديث ۹۷۲۲)
*کسی مسلمان کو تین دن سے زیادہ ترک کرنا*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کو تین راتوں سے زیادہ چھوڑ دے۔ (ان کے لیے یہ حرام ہے)
صحيح البخاری ۶۰۷۷
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Karachi
74900