Hammad Azam
26/05/2026
اظہار تعزیت
سوات ایکسپریس وے صوابی کے مقام پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے پر جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے کنوینیئر الحاج پرویز خان خٹک اور ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر مسعودگل نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا تمام غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے
شعبہ نشر واشاعت جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا
20/05/2026
ماشاءاللہ صوبے کے حقوق کی مضبوط آواز
آج گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں قائم صوبے کے حقوق اور سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف اہم ترین جرگے میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئیرمین الحاج پرویز خان خٹک نے شرکت کی
وفاقی حکومت، مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے ساتھ ہونے والے اس اہم ترین اجلاس میں ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اہم فیصلے اور کامیابیاں:
35 MMCFD گیس کی بحالی: خیبرپختونخوا کے لیے گیس کا کوٹہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ۔
نئے اوقاتِ کار: صوبے بھر میں صبح 06:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
کمیٹی کا قیام: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گیس فراہمی کے مستقل حل کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل۔
ہم وزیراعظم پاکستان، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم، اور قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ سمیت تمام سیاسی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صوبے کے مفاد اور عوام کے روزگار کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ جب وفاق اور صوبہ مل کر بیٹھتے ہیں، تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔ ہم گندم کی ترسیل پر پابندی کے خاتمے اور سی این جی سیکٹر کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
صوبے کی معاشی ترقی اور عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi