Website Support Plus
31/07/2020
Mobile: 92 333 0257547 Phone: 021-34152854 [email protected]
How to choose the first web hosting for your online business startup - Augusta Free Press When it comes to being a successful entrepreneur, creating a personal brand through a website is critical. Everyone, including your friends, family, and colleagues, use the internet to know about the trending brands.
30/07/2020
آپکے بزنس کارڈ پر یاہو یا جی میل کے فری میل کی بجائے آپکا بزنس ای میل ہونا اور ایک ویب سائٹ کا ایڈریس درج ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک سنجیدہ اور لونگ ٹرم کاروبار لے کر چل رہے ہیں --
Mobile: 92 333 0257547 Phone: 021-34152854 [email protected]
29/07/2020
دوست نے پوچھا کہ جاب کے ساتھ آن لائن تجارت شروع کرنے کی خواہش ہے کہاں سے شروع کرے ؟
اسے چاہیے کہ پہلے خوب سوچے، ذہن پر زور ڈالے اور مشاورت کرے کہ اسکی NICHE (اصل طاقت) کیا ہے ؟ کیا کام دوسروں سے بہتر کر سکتا ہے ؟ سروسز دے جیسے پڑھانا، سیکھانا، ڈیزائن کرنا، لکھنا، ترجمہ کرنا یا کوئی اور کام ... یا پروڈکٹس فروخت کرے ، پروڈکٹس ڈیجیٹل ہیں جیسے ای بکس، پوسٹرز، ویڈیوز، آڈیوز وغیرہ کہ استعمال کی چیزیں، جو شپ کی جائینگی ؟
اگر پروڈکٹس کہیں سے خرید کر بیچنا ہے تو اسکے پاس کوئی "قاتل" پروڈکٹ ہے کہ سب اسکی طرف دوڑیں ؟ یا کوئی ایسی چیز جو بہت سستی بیچ سکتا ہو کہ سب کو مات دیدے ؟ .....
اسکے بعد سوچے کہ مال خرید کر، اپنے پاس جمع کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچے کہ دوسروں کا مال ان ہی کے اسٹورز، گوداموں سے بیچتا رہے اور کمیشن کمائے ؟ اسکے بھی بہت سارے آپشن موجودہ ہیں ، چاہیں تو مقامی سپلائر کے ساتھ کام کریں اور چاہیں تو دیگر ممالک کے سپلائر کے ساتھ DROP SHIPPING کے آپشن پر کام کریں .....
تھوڑا دماغ لگائیں اور اپنا اچھا سے کوئی برانڈ نیم سوچیں اور پھر اسکا ویب ڈومین بک کراکر ای میل ایڈریس اور ویب سائٹ لاؤنچ کریں .... ڈومین اور ہوسٹنگ پر ماہانہ دو سو روپے سے ہزار روپے ماہانہ خرچ ہونگے جو سالانہ کی بنیاد پر ادا کرنا ہوگا اور یہ لازمی قدم ہے- ( اسکے لیے ثاقب سے 03458271986 پر رابطہ کرے)
اپنا مال بیچیں کہ دوسروں کا ، پروڈکٹس کا انتخاب بہت محنت سے ، سوچ سمجھکر، اصل چیز یہی ہے ----
اپنا ان لائن اسٹور خود بنائیں یا ڈیولپر سے مدد لیں- ڈومین ہوسٹنگ سیٹ اپ ہو چکی ہے تو ورڈ پریس انسٹال کر کے WOOCOMMECE پلگ ان سے اسٹور خود سیٹ کریں، یا Shopify کی ماہانہ سروس لیکر اس پر اسٹور بنائیں ...خود کر سکتے ہیں تو پیسے بچیں گے نہیں تو کسی مقامی ڈیولپر سے مدد لیں ---اگر آپ یہ کام خود کرینگے تو سیکھ کر آپ ای کامرس ڈیولپر کے طور پر بھی اپنی خدمات دنیا بھر کے لوگوں کو دے سکتے ہیں جیسے میری کمپنی دیتی ہے اور سالوں کی محنت کے بعد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ پلیس میں ٹاپ ریٹڈای کامرس ڈیولپمنٹ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہیں-
ویب سائٹ بن چکی ، آپکو کیا سیل کرنا ہے یہ سب ہو چکا تو اب اپنی کمپنی سیٹ اپ کریں، بزنس رجسٹر کریں اور ٹیکس آئ ڈی حاصل کریں -اور اسکے بعد -
اپنے کاروبار کو مارکیٹ کرنے پر لگ جائیں ....فیس بک اشتہارات ، ای میل، نیوز لیٹر،ایس ایم ایس اور جہاں جہاں اور جیسے کر سکیں ...
بس اس سے ہٹ کر کچھ انوکھا نہیں کرنا - سب لوگ یہی کرتے ہیں-
آخری بات - جس طرح ایک سیٹھ صاحب کہہ رہے تھے کہ میاں بے روزگاری نہیں ہے ، جو کام کرنے پر تیار ہے اسکو کام مل جاتا ہے ، فارغ وہ ہے جو یا تو اپنی مرضی کا کام چاہتا ہے یا کام کرنا ہی نہیں چاہتا ----
ایسے ہی میں یہ کہونگا کہ جن کو آن لائن تجارت کرنی ہے وہ گوگل پر اپنے ہر سوال کا جواب تلاش کر کے شروع کر چکے ہیں چاہے کسی بھی لیول پر ہوں اور چاہے کامیابی نہ ہورہی ہو ...آخر کاروبار میں وقت تو لگتا ہے نا .. اور ہر چیز کا ایک سیکھنے کا بھی دور ہوتا ہے ..غلطیاں کر کے، وقت اور پیسوں کا نقصان کیئے بغیر کبھی کسی نے بزنس کیا ہے ؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Karachi
74200
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 19:00 |
| Tuesday | 09:00 - 19:00 |
| Wednesday | 09:00 - 19:00 |
| Thursday | 09:00 - 19:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |