Loyal TV

Loyal TV

Share

Photos from Loyal TV's post 21/05/2026

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی ممبر وسیم خان کی والدہ کی وفات پر حسبی روایت مالی معاونت کا چیک دے رہے ہیں۔۔۔
سوات(سہیل باچاسے سے) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سہیل باچہ نے تنظیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی ممبر وسیم خان کی والدہ کے انتقال پر مالی معاونت کا چیک ان کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا مانگی گئی۔تقریب میں صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنے ممبران کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک رہی ہے اور مشکل گھڑی میں اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال پر پوری صحافتی برادری غمزدہ ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وسیم خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر سہیل باچہ کے علاوہ سینئر نائب صدراسد اسداللہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر محمد، حمزہ،ساحل، شہزاد، سلمان یوسفزئی، نثار باچہ اور خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کی نیک سیرت اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

01/05/2026

فضلِ اکبر خان صاحب کے فرزندِ ذیشان خان کو شادی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو ہمیشہ خوشیوں، آسانیوں اور محبتوں سے آباد رکھے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Karachi