Aezey Write

Aezey Write

Share

03/09/2024

ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تُم بھی ہو
اندر سے ریزہ ریزہ مِری جان تُم بھی ہو

ہم بھی ہیں ایک اُجڑے ہوئے شہر کی طرح
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تُم بھی ہو

درپیش ہے ہمیں بھی کڑی دُھوپ کا سفر
سائے کی آرزو میں، پریشان تُم بھی ہو

ہم بھی خزاں کی شام کا آنگن ہیں، بے چراغ
بیلیں ہیں جس کی زرد، وہ دالان تُم بھی ہو

جیسے کسی خیال کا سایہ ہیں دو وجود
ہم بھی اگر قیاس ہیں، امکان تُم بھی ہو

مل جائیں ہم، تو کیسا سہانا سفر کٹے
گھائل ہیں ہم بھی، سوختہ سامان تُم بھی ہو

03/09/2024

اے دوست بتا تو کیسا ہے
کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟
وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
کیا اب بھی وہاں سب رہتے ہیں ؟

جن کو میں تب چھوڑ گیا
دوکان تھی جوایک چھوٹی سی
کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی
بسکٹ ، پاپڑ اور گولی
اور گولی کھٹی میٹھی سی ؟

بیری والے گھر میں اب بھی
کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟
اوربوڑھی امّاں کیا اس پر
اب بھی شور مچاتی ہے ؟

بجلی جانے پر اب بھی
کیا خوشی منائی جاتی ہے
پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟
کیا پاس کسی کے ہونے پر
مٹھائی بھی بانٹی جاتی ہے ؟
بارش کے پہلے قطرے پر
کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟

اور غم میں کسی کے اب بھی
کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟
گلی کے کونے میں بیٹھے
کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟
گڈے گڑیوں کی کیااب بھی
بچوں میں شادی ہوتی ہے ؟

اے دوست بتا سب کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
کیا اب بھی شام کو سب سکھیاں
دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟

پرلی چھت سے چھپ چھپ کر
کیا اب بھی انہیں کوئی دیکھتا ہے ؟
کیا اب بھی چھپ چھپ کر ان میں
کوئی خط و کتابت ہوتی ہے ؟
وہ عید پہ بکروں بیلو ں کا
کیا گھر گھرمیلہ سجتا ہے ؟

خاموش ہےتو کیوں دوست میرے
کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟

ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے
سب لوگ پرانے چلے گئے
سب بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
خالہ ، چاچی ، امّاں
سب ملک عدم کو لوٹ گئے

گھر بکے اور تقسیم ہوئے
اپنےحصّے لے کر سب
اپنے مکاں بنا بیٹھے
انجانوں کی بستی ہے وہ

اب لوٹ کے تو کیا جائے گا
دل تیرا بھی بھر آئے گا

Motivational Quotes Urdu, Hindi, Success Quotes In Hindi, Motivation About Life... 05/11/2023

https://youtu.be/eEDIBlE1azA?si=mTHNx4pT6gvKFx2Y

Motivational Quotes Urdu, Hindi, Success Quotes In Hindi, Motivation About Life... ASSALAM O ALAIKUM VIEWERS! Welcome to "Aezey official " YouTube ChannelFriends, on this channel, I will give you the best quotes, Urdu quotes,...

Barish Shayari || بارش شاعرى || Rain Poetry In Urdu || Rain... 28/10/2023

https://youtu.be/n2aZpG53QZI?si=_8OvJcBYj4kIVzMG

Barish Shayari || بارش شاعرى || Rain Poetry In Urdu || Rain... ASSALAM O ALAIKUM VIEWERS! Welcome to "Aezey official " YouTube ChannelFriends, on this channel, I will give you the best quotes, Urdu quotes,...

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Karachi