Media Learning Academy

Media Learning Academy

Share

26/04/2022

حصہ -3
نیوز کاسٹر بننے کے لیئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

1-نیوز کاسٹر کے لیئے ضروری ہے کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہو۔ شخصیت کے لیئے اچھی ڈریسنگ کرنی چاہیے۔
2- نیوز بلیٹن کے وقت سے پہلے پہنچے اور نیوز روم میں اپنی موجودگی آدھا گھنٹہ پہلے یقینی بنائیں تاکہ آپ ایک سے دو بار بلیٹن پڑھ لیں جس سے خبروں کے دوران غلطی کا امکان کافی حد تک دور ہو جاتا ہے۔
3-اگر کسی لفظ کی ادائیگی میں دشواری محسوس کریں اور تلفظ کا پتہ نہ ہو تو نیوز ایڈیٹر، نیوز پروڈیوسر یا نیوز روم میں موجود کسی اسٹاف میمبر سے پوچھ لیں۔
4- میک اپ ٹیلی ویژن کی اسکرین کی ضرورت ہے جس سے آپ اسکرین پر خوبصورت نظر آتے ہیں۔ وقت سے پہلے پہنچ کر میک اپ کروائیں۔ لڑکیوں کے میک اپ میں کافی وقت لگتا ہے اس لیئے ان کو وقت سے ایک گھنٹہ پہلے پہنچنا چاہیے۔
5۔ سفید لباس نہ پہنے کیونکہ سفید باس لائیٹ لگنے سے رفلیکٹ ہوتا ہے جس سے گورا نیوز کاسٹر کالا نظر آئے گا۔
6-کمزور نظر والے مرد نیوز کاسٹر وہ چشما استعمال کریں جو اینٹی رفلیکٹ ہو جبکہ لڑکیاں لینس کا استعمال کریں۔
7- خبروں کی نمبرنگ کو اوپر نیچے نہ کریں ورنہ خبروں کی تربیت بدل جائے گی۔
8- پرامپٹر پر خبریں پڑھنے کے دوران پیپر بھی خبروں کے ساتھ تبدیل کرتے جائیں تاکہ پرامپٹر کی خرابی کے دوران آپ ھارڈ کاپی سے پڑھ کر خبروں کو جاری رکھ سکیں۔
9- خبروں کے دوران پروڈیوسر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
10-خبریں ختم ہونے کے بعد چند سیکنڈ رکیں جب تک سامنے ٹی وی پر خبروں کا اختتام نظر نہ آئے۔
مین نے اپنے تجربے سے چند معلومات شیئر کی ہے۔ امید کرتا ہوں یہ معلومات پروفیشنلز اور میڈیا کے طلبا کی رہنمائی کرے گی۔ سوال ہو تو کمینٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

علی اصغر ارباب،
نیوز ایڈیٹر،
پی ٹی وی نیوز، کراچی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karachi