Learn With Basharat Rind
02/01/2026
مورخہ 01/01/2026 کو میرا جانا ٹریفک ہیلپ سینٹر، درِیگ روڈ ہوا، E-Challan کے حوالے سے۔ غیر معمولی رش اور طویل قطار کے باعث میں نے اپنے ساتھی کو قطار میں کھڑا رہنے کی ہدایت کی اور خود رہنمائی حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھا۔
اسی دوران میری نظر ایک ٹریفک ہیلپنگ وہیکل پر پڑی جس کی نمبر پلیٹ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چھپائی گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ گاڑی سرکاری ریکارڈ میں شناخت کے بغیر دکھائی دیتی ہے۔ اس نوعیت کا عمل نہ صرف شکوک کو جنم دیتا ہے بلکہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران کو آنکھوں میں دھول جھاڑ کر موقع سے نکل جانے کا راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ جہاں ایک طرف بالا افسران آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، وہیں دوسری جانب عام شہریوں کے چالان کرنے میں غیر معمولی سرگرمی دکھائی دیتی ہے۔ اس دوہرے معیار نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور عوام کا اعتماد رفتہ رفتہ دم توڑ رہا ہے۔
اگر قانون کے محافظ ہی نگاہوں سے اوجھل ہو کر قانون سے بالا تر ہو جائیں تو انصاف کا ترازو کبھی برابر نہیں رہ سکتا۔
سندھ ٹریفک پولیس پر افسوس۔
10/06/2025
پسند کی شادی کرنے کے لیے حقیقی ماں نے اپنی اکلوتی بیٹی کو ڈنڈے مار مار کر خود ہی مار والا
تھانہ ملکوال کے علاقہ مراد وال میں گذشتہ روز ایک خاتون جس کا نام الماس ارشد ہے نے ایف ائی ار درج کروائی تھی کہ وہ اپنے قریبی عزیز اسماعیل کے گھر میں آئی ہوئی تھی کے سات جون عید کے دن تین بجے اس کی بیٹی کرن 50 روپے لے کر گھر سے کوئی چیز لینے گئی لیکن واپس نہ آئی
پولیس نے بھی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے جب تلاش شروع کی تو اگلے دن گنے کے کھیتوں سے اٹھ سالہ کرن کی لاش مل گئی جس کو سر میں ڈنڈے مار مار کر مارا گیا تھا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے حالات مشکوک ہونے پر الماس بی بی کی جب تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو خود مارا ہے
.
بزدلانہ حرکات شروع۔
عامر نواز وارائچ پر حملہ KBA پر حملہ ھے۔
ہم سب وکلا اپنے بھائی کے ساتھ ہیں۔
وکلا اتحاد زندہ آباد.
.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Website
Address
Karachi Lines