Rah e Haq

Rah e Haq

Share

02/04/2026
09/03/2026

اپنے نصیب پر خوش رہنے والا ہی خوش نصیب ہے..........
حضرت سرکار بغداد حضور غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے ارشادفرمایا…
اے فقیر ! تو مالدار بننے کی آرزو نہ کر، ہو سکتا ہے کہ مال ( کی کثرت ) تیری تباہی کا باعث ہو، اے بیمار! تو تندرست و صحت مند ہونے کی خواہش نہ کر ، شائد کہ تیری تندرستی تیری ہلاکت کا سبب بن جائے، جو نعمت حاصل ہے اس پر قناعت کر، اس سے زیادہ کی طلب نہ کر ، مالک کی رضا پر راضی رہ، تمہارے مانگنے پر اللہ سے جو ملے گا، یہ تجربے کی اور آزمائی ہوئی بات ہے کہ اس میں راحت اور آسائش نہ ہوگی، ہاں جب بندے کے دل میں القائے الہی سے کوئی تمنا ڈال دی جائے ، اس میں (یقیناً) برکت ہوگی ، اس سے ہر طرح کی خرابی دور کر دی جائے گی ، اللہ تعالیٰ سے کسی خاص چیز کی پسند کا اظہار کر کے اپنی خود مختاری نہ جتا، اور نہ اپنے جبر کا اظہار کر ورنہ بھاری شدید نقصان اُٹھائے گا، اپنی جوانی اور طاقت اور مال سے ذات الہی اور اس کی مخلوق پر اتر امت کیونکہ اس کی پکڑ بڑی سخت ہے، دوسروں کی طرح تمہیں بھی اپنی گرفت میں لے لے گااور اس کی گرفت بڑی مصیبت میں ڈالنے والی ہے۔

27/02/2026

I'm on the weekly engagement list for Bahaar e Naqshband Shareef.
‏والكوخُ عِندي في جوارِك جَنَّةٌ
‏وَالقَصرُ دونَك كالفَضا المَهجورِ

( میرے پیارے ! ) تیرے پہلو میں جھونپڑی بھی جنت ہے
اور تیرے بغیر محل بھی ویران ہے

Photos from Rah e Haq's post 16/02/2026

اِن سے نسبت ہوگئی تو غیر کے احسان کیوں
یہ سہارے ' وہ سہارے ' سب سہارے مسترد

Photos from Rah e Haq's post 16/02/2026

سالانہ عرسِ مبارک سلطانِ بہارِ نقشبند کے بابرکت موقع پر حفاظِ کرام کو اسناد کی تقسیم 📜
عرسِ مبارک کے روحانی و نورانی اجتماع میں حفاظِ کرام کو اُن کی محنت، استقامت اور خدمتِ قرآن کے اعتراف میں اسناد سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ نہایت مسرت اور باعثِ فخر تھا کہ جن طلبۂ کرام نے کلامِ الٰہی کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا، آج اُنہیں باعزت انداز میں اسناد عطا کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ ان حفاظِ کرام کو دین کی خدمت، اخلاص اور استقامت میں مزید ترقی عطا فرمائے اور قرآنِ مجید کو اُن کے لیے دنیا و آخرت میں ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین یا ارحم الراحمین، بجاہِ سیدِ الکونین، خاتمِ النبیین ﷺ۔

منجانب:
سٹوڈنٹ کمیونیٹی جامعہ بسطامیہ صدیقیہ منہیس

03/02/2026

⚠️
تمام مریدان و زائرین کی خدمت میں اطلاع‼️

اطلاع دی جاتی ہے کہ سالانہ عرس مبارک سلطانِ بہارِ نقشبند شریف، جو اصل میں 7 اور 8 فروری کو منعقد ہونا تھا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق منتقل کر دیا گیا ہے۔
نئی تاریخ:
ان شاءالله 14 اور 15 فروری 2026 کو منعقد ہوگا۔
آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کے متمنی ہیں۔

منجانب دیوانِ بہارِ نقشبند شریف
(DBN• Spiritual Supreme council)

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Kamoke?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kamoke
دربارِفیضباربہارِنقشبندشریفمنہیسکامونکیگوجرانولہ