Owi Raja official
30/05/2026
پیل،ملوٹ
پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ غربی باغ کے امیدوارِ اسمبلی راجہ فیصل آزاد کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں امیدوارِ اسمبلی راجہ افتخار ایوب، امیدوارِ اسمبلی عابد علی عابد، ڈسٹرکٹ کونسلر یو سی کوٹلی رینگولی لالہ محمود، حلقہ صدر راجہ اشرف صاحب، حلقہ جنرل سیکرٹری زوہیب عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے کارکنان کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، ترقی اور مثبت سیاست کے مشن کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
゚
27/05/2026
� دھیرکوٹ اور گردونواح کے لیے ایک اہم تجویز 🚨
دھیرکوٹ بازار میں بار بار لگنے والی آگ — خصوصاً عید کے دن پیش آنے والا حالیہ افسوسناک واقعہ — نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے علاقے میں آج تک مناسب فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس موجود نہیں۔
آزاد کشمیر کے الیکشن قریب ہیں، سیاستدان ہمیشہ وعدے کرتے ہیں لیکن دہائیوں گزرنے کے باوجود دھیرکوٹ کو بنیادی ایمرجنسی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میں خود اس حوالے سے عملی قدم اٹھاؤں۔
میری تجویز:
✅ دھیرکوٹ کے لیے ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ / ویلفیئر آرگنائزیشن قائم کی جائے
✅ بیرونِ ملک مقیم کشمیری (UK، UAE، سعودی عرب وغیرہ) اس منصوبے میں تعاون کریں
✅ ابتدائی مرحلے میں:
* ایک فائر انجن
* ایک ایمبولینس
* بنیادی ریسکیو سامان
* رضاکار ایمرجنسی ٹیم
یہ کیوں ضروری ہے؟
* دھیرکوٹ ایک بڑا شہر اور گردونواح کے کئی علاقوں کا مرکز ہے
* بار بار آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے
* بروقت ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے آگ پورے بازار تک پھیل جاتی ہے
* ایک فائر بریگیڈ بے شمار جانیں اور کاروبار بچا سکتی ہے
میرا مقصد:
میری کوشش ہوگی کہ UK سے ایک سیکنڈ ہینڈ فائر انجن حاصل کر کے دھیرکوٹ اور آس پاس کے علاقوں کے لیے فراہم کیا جائے۔ اگر اوورسیز کمیونٹی ساتھ دے تو یہ منصوبہ حقیقت بن سکتا ہے۔
اگر ہر شخص تھوڑا سا تعاون کرے تو ہم مل کر اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستقل ایمرجنسی سروس قائم کر سکتے ہیں۔
❤️🚒
“دھیرکوٹ کے لیے، اپنے لوگوں کے لیے”
راجہ عامر مشتاق
لندن، یوکے
E I D M u b a r a k❤️
25/05/2026
Margalla Hills, Islamabad 🔥
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Civic Centre
Islamabad