Zee Point
01/12/2024
📝 *We Are Looking for an Accountant*
We are currently seeking an experienced and detail-oriented Accountant to join our team. The ideal candidate will have at least 2 years of local experience and possess a strong understanding of accounting principles.
📍Location: Manama, Bahrain
For more details, visit:
We Are Looking for an Accountant We are currently seeking an experienced and detail-oriented Accountant to join our team. The ideal candidate will have at least 2 years of local experience and possess a strong understanding of accounting principles. The...
23/04/2024
بہاولپور 22 اپریل
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی اور ماحول کی بقاء کے لیے پلاسٹک کا عدم استعمال اور کوڑا کرکٹ کی محفوظ انتظام کاری ناگزیر ہے۔حکومت پنجاب 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات دفتر کے کمیٹی روم میں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ تحفظ ماحول بہاولپور کی جانب 22 اپریل زمین کے عالمی دن کے موقع پر شہر کی تاجر برادری اور برینڈز کے نمائندگان کو پلاسٹک کے عدم استعمال کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول بہاولپور ،مینجر آپریشنز بی ڈبلیو ایم سی امتیاز اللہ، انسپکٹر محکمہ تحفظ ماحول وحید مراد لاشاری،صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ راؤ خرم سلیم،سید اسرار شاہ،میر جمال،شہر کے مختلف بازاروں کے صدور اور برینڈز کے نمائندگان بھی موھود تھے۔قبل ازیں سی ای او کمپنی محمد نعیم اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کے خطرناک اثرات کے پیش نظر دنیا بھر میں پلاسٹک اور خصوصا پولیتھن بیگز کا استعمال ممنوع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال کی ممانعت کے حوالے سے حکومت پنجاب سخت اقدامات اٹھا رہی ہے جن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پلاسٹک بیگز پروڈکشن،سپلائی اور فروخت پر پابندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے بنی اشیاء اور صفائی کی بہتری کے لئیے کمپنی اور انجمن تاجران کو مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکلر روڈ کی تاجر برادری نے "ایک دکان،ایک کوڑا دان" کی پالیسی کو اپناتے ہوئے دکانداروں میں اپنی مدد آپ کے تحت 100 کوڑا دان تقسیم کی ہیں جس سے ماحول میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر علاقہ کے تاجر طبقہ بھی جلد از جلد اپنی کاروباری حدود میں کوڑے دان رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں صفائی کو بنیادی ایمیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پلاسٹک سے بنی اشیاء اور خاص کر پلاسٹک بیگز کے استعمال سے زمین اور انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔پلاسٹک کے استعمال کی وجہ سے کینسر جیسے جان لیوا امراض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندگان سے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پلاسٹک بیگز کے استعمال کر ترک کرکے اس کے متبادل زرائع کی جانب متوجہ ہوں۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بی ڈبلیو ایم سی اور محکمہ تحفظ ماحول بہاولپور کے حکام کو ہدایات دیں کہ جلد از جلد انجمن تاجران کے ساتھ مل کر شہر میں پلاسٹک بیگز کے عدم استعمال اور دکانوں میں کوڑا دان رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ تحفظ ماحول کی سربراہی میں پلاسٹک کے عدم استعمال کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکموں کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
G5
Islamabad
51