Ayoun.com
08/07/2026
سینئر صحافی بلال غوری نے ایکس پر خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظور کیئے گئے نئے قانون کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان نہایت ڈھٹائی اور بے شرمی سے تردید کررہے ہیں مگر یہ ہے خیبر اسمبلی کا وہ بل جس میں ارکان صوبائی اسمبلی کے لیئے ناقابل یقین مراعات کی منظوری دی گئی ہے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی ممبران مراعات اور تنخواہ الاونس ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کا تعین اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی،صوبائی اسمبلی کے ممبران کو تمام ٹول ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل ہوگا، صوبائی اسمبلی کا ممبران اور شریک حیات کے تاحیات سرکاری پاسپورٹ کی حصول کے لئے وفاق کو سفارش کی جائے گی،ممبران اسمبلی کو سرکاری افسران قواعد کے تحت مختلف کلبز کی ممبرشپ کے مجاذ ہونگے، ممبران کے لئے غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی تعداد 8 کی گئی ہے، ممبران تین روز تک سرکٹ ہاؤس ، ریسٹ ہاؤس سمیت کسی بھی سرکاری رہائش گاہ میں مفت قیام کرسکیں گے، صوبائی محکمہ داخلہ ممبران کو A اور B کیٹیگری کی سیکورٹی دینے کا تعین کرے گی ، کیٹیگری A سیکورٹی میں شامل ممبران غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس لینے کے مجاز ہونگے ، مہینے میں تین چوتھائی اجلاسوں میں غیر حاضری پر ممبران تنخواہ بند کی جائے گی، جرم کی صورت میں سزا پانے والے ممبران کی تنخواہ روک دی جائے گی۔
13/06/2026
پرائی زبان کے چند الفاظ بولنے پر فخر اور اردو کا ایک جملہ درست لکھنے میں غفلت... شاید یہی ہماری تہذیبی دوری کی سب سے بڑی علامت ہے۔
ہم اس قدر غیروں کے رنگ میں رنگ گئے ہیں کہ اپنی قومی زبان کے الفاظ بھی اجنبی لگنے لگے ہیں۔ زبان صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ قوم کی شناخت، تہذیب اور ثقافت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔
رکشے پر لکھی عبارت،، جا تجے معاف کیا،، دیکھ کر بے اختیار یہی کہنا پڑتا ہے:
"پڑھتا جا، شرماتا جا!"
اپنی زبان سے محبت صرف دعووں سے نہیں، بلکہ اس کے درست استعمال سے ثابت ہوتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Islam Abad
Islamabad
2400