Knowledge World

Knowledge World

Share

25/08/2023

سورج کا ڈوبنا ، نظر کا دھوکہ!!

سورج کا ڈوبنا دراصل نظر کا دھوکہ ہے۔ آپ جب سورج کو ڈوبتا دیکھ رہے ہوتے ہیں تو سورج اُفق سے نیچے کب کا جا چکا ہوتا ہے مگر کائنات آپکی انکھوں کے ساتھ ایک کھیل کھیلتی ہے۔ زمین کے اوپر فضا ہے جو گیسوں سے بنی یے جس میں آکسیجن، نائیٹروجن اور کئی دیگر گیسیس مخلتف تناسب سے موجود ہیں۔ اس فضا کی مختلف تہہیں ہیں۔ ہر تہہ کا درجہ حرارت مخلتف ہوتا ہے۔ جب سورج اُفق پر بہت نیچے ہوتا ہے تو اسکی روشنی زمین کی فضا کی زیادہ موٹائی سے گزرتی ہیں۔ فضا میں درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث اسکی مخلتف تہوں میں کثافت مخلتف ہوتی ہے۔ جب روشنی کسی لطیف سے کثیف میڈیم جیسے کہ ہوا سے پانی میں جاتی ہے تو اس میں انعطاف پیدا ہوتا ہے یعنی یہ سیدھے راستے پر جانے کی بجائے ایک طرف یا دوسری طرف ایک زاویے پر جھکتی ہے۔
شام کے وقت آپ جو سورج ڈوبتا دیکھتے ہیں وہ آنکھ کا دھوکہ اس لیے ہے کہ سورج کب کا اُفق سے نیچے جا چکا ہوتا ہے تاہم اسکی روشنی فضا میں سے گزر کر ایسے زاویے پر پر جھکتی ہے کہ آپکو سورج اپنے اصل مقام سے جو افق سے نیچےہوتا ہے پر ہوتے ہوئے بھی اوپر نظر آتا ہے۔ حالانکہ وہ کب جا افق سے نیچے جا چکا ہوتا ہے۔

04/10/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad