Dr Muhammad Faisal Rafiq Azad
26/03/2025
20/03/2025
کبھی مولا علی علیہ السّلام کی شہادت پر غور کیا جائے تو انسان ششدر رہ جاتا ہے
امام علی ابنِ ابی طالب کی شہادت بقولِ مشہور بروزِ جُمعہ ہوئی جو ایّام کا سردار ہے۔
ماہِ رمَضان میں ہوئی جو مہینوں کا سردار ہے۔
ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں ہوئی جو رمضان کے عشروں کا سردار ہے۔
اکیسویں شب ہوئی جو نہ صرف طاق رات بلکہ ممکنہ طور پر لیلتہ القدر ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
ضربتِ باعثِ شہادت حالتِ نماز میں ہوئی جو تمام اعمالِ عبادت میں سب سے افضل ہے۔
نمازِ فجر میں ہوئی جس کا قُرآن میں خصوصی ذکر ہے کہ یہ نماز نفس پر بھاری ہے۔
حالتِ سجدہ میں لگی جو نماز کے تمام ارکان میں سب سے افضل ہے۔
بعدِ ضربت پہلا جُملہ جو آپ ع نے ادا فرمایا “ ربِّ کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا”۔
اللّہ اللّہ نجانے یہ اُس کا کیسا عبد تھا کہ جس کی ایک شہادت کو اللّہ نے اس قدر اعزازات سے نواز دیا کہ اسکی مثال ملنا مُشکل ہے۔
کسے را میسر نہ شُد ایں سعادت
بہ کعبہ ولادت، بہ مسجد شہادت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad