Masooma

Masooma

Share

16/05/2025

🌹یہ ایک سچی کہانی ہے

✨زندہ باد کربلا | پاکستانی مدافع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا | شہید ثاقب حیدر✨

قسط نمبر: ۵
پاکستان کے تمام شیعہ شہید عارف حسینی کے مکتب کو پسند کرتے ہیں؛ اور شیعہ گھروں کی دیواروں پر امام خمینی، آغا خامنہ ای اور شہید عارف حسینی کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ جب میں حاملہ ہوتی تو ریاض کے مشوروں اور اپنی دیکھ بھال سے ہم بچوں کی تربیت کا آغاز کر لیتے۔ اس دُنیا میں آنے کے بعد بچے اپنے والد اور دادا کے ہمراہ حسینیہ اور تنظیموں میں شرکت کرتے اور اہل بیتؑ کے عشق و محبت میں اضافہ ہو جاتا۔
میں اکیس سال کی تھی جب میرا تیسرا بچہ پیدا ہوا۔ پہلی بیٹی نبیلہ حسن دوسرا بیٹا گلزار حسین۔ تیسرا بچہ اور دوسرا بیٹا کہ محرم کے شروع کے دنوں میں اُس نے ہماری زندگی میں قدم رکھا۔ اُس کے چچا نے اُسے آغوش میں لیا اور اُس کے کان میں اذان دی۔ ریاض نے بھی اُس کی نیت کے ساتھ قرآن کھولا “ النجم الثاقب” روشن ستارہ کہ جو چمکنے لگا اور ہمارے گھر اور مجلس کا چاند بن گیا۔ اُس کا نام رکھا ثاقب حیدر۔
گاؤں میں ہر جگہ محرم کی خوشبو تھی۔ ابھی بھی مجھے درد تھا اور میرے لیے عزاداری کی مجالس میں شرکت کرنا بہت مشکل تھا
میرا دل سید الشہداء کی عزاداری میں غم زدہ تھا لیکن میں گھر پر تھی اور مجلس نہ جا سکی۔
جب میں کچھ بہتر ہوئی تو ریاض کی نصیحتیں شروع ہو گئیں کہ خانم اسے مجلس لے کر جائیں وہاں دودھ پلائیں تا کہ یہ حسینی بن سکے!
جاری ہے۔۔۔۔!!

ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج!
#داستان #شہید #زینبیون #پاراچنار

🖌🖌📿🖍📿🖋📿🖍📿🖌🖌
‏°ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ°
🌹صبح ظہور نزدیک ہ

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Islamabad