Imamia Relief Cell
19/03/2026
"آئی آر سی پاکستان کی جانب سے رمضان راشن 250 سے زائد مستحق خاندانوں میں تقسیم"
امداد ریلیف سیل (امامیہ ریلیف) رجسٹرڈ کی جانب سے رمضان راشن ڈرائیو کے فیز 1 اور فیز 2 کے دوران 250 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ان خاندانوں میں شہداء کے لواحقین، بیوائیں، مساکین اور سفید پوش افراد شامل ہیں۔
فیز 2 کے تحت راشن کی تقسیم چنیوٹ، کوٹ ادو، ننکانہ صاحب، تریٹ سیداں اور بارہ کہو میں مکمل کی گئی۔
الحمدللہ، راشن کی تقسیم کے بعد سانحہ ترلائی کے زخمیوں کے گھروں پر آئی آر سی کی کور ٹیم کے دورے بھی جاری ہیں، جہاں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نقد امداد کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات کے اختتام سے قبل تمام متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے ملاقات مکمل کر کے ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم اپنے تمام معزز ڈونرز، والنٹیئرز اور آئی آر سی ٹیم کے شکر گزار ہیں جن کی معاونت سے یہ خدمت ممکن ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
16/03/2026
امامیہ ریلیف (امداد ریلیف سیل پاکستان) اور سینس پاک کے زیر اہتمام مجلسِ ترحیم و تکریم
شہیدِ اسلام آیت اللہ العظمیٰ رہبرِ معظم امام سید علی خامنہ ای (دامت برکاتہ) کا انعقاد جامعہ الکوثر اسلام آباد میں کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کے بعد سوز، خطابت اور نوحہ خوانی پیش کی گئی۔ اس موقع پر علامہ سید حسنین گردیزی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے شہیدِ رہبرِ معظم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات و افکار پر روشنی ڈالی۔
مجلس میں عاشقانِ رہبرِ معظم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں چیئرمین امامیہ ریلیف سیل برادر انجینئر آصف نے اختتامی کلمات ادا کیے اور اس پُرنور پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر جامعہ الکوثر کی انتظامیہ اور تمام شرکائے محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
محفل کے اختتام پر شرکاء میں وسیع پیمانے پر نیاز بھی تقسیم کی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Website
Address
Islamabad