Positive Pakistan.com

Positive Pakistan.com

Share

14/11/2023

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
جے یو آئی ذرائع کے مطابق کہ دونوں رہنماؤں کے مابین مختصر بات ہوئی جس میں ملکی صورت حال سمیت انتخابی حوالوں سے بھی بات چیت ہوئی۔

زرائع نے بتایا کہ ’موجود سیاسی منظرنامہ انتخابات کے حوالوں سے بنا ہے تو الیکشن کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن ابھی جب تفصیلی ملاقات ہوگی تو باقی چیزیں بعد میں طے ہوں گی۔‘
مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔
قبل ازیں جے یو آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ نواز شریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کااظہار کیا

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


MR 9 B17 Islamabad
Islamabad